Yayvo کرکٹ فیسٹیول 15 فروری کو شروع ہوگا

بدھ 7 فروری 2018 22:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم Yayvo.com کے مطابق Yayvo کرکٹ فیسٹیول 15 فروری 2018 ء شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات ایک پریس کانفرنس میں کہی گئی جس کا انعقاد کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں بدھ 7 فروری کو ہوا۔ پریس کانفرنس کا انعقاد اس لئے کیا گیا تھا تاکہ ایک ماہ طویل مذکورہYayvo کرکٹ فیسٹیول کا اعلان کیا جائے، کراچی کنگز کے ساتھ اپنی خصوصی شراکت کی وجہ سے Yayvo نے کراچی کنگز کے خصوصی مرچنڈائس جسیے کہ کٹس، شرٹس جرسیز اور دیگر پر خصوصی ڈسکائونٹ کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت، پاکستان کی معروف ایکسپریس اور لاجسٹکس سروس فراہم کرنے والی کمپنی ، ٹی سی ایس اور Yayvo.comکے ذریعے آن لائن فروخت کرے گی۔

(جاری ہے)

بابر اعظم ، عماد وسیم اور کراچی کنگز کے دیگر اسٹار کھلاڑی اس تقریب کو رونق بخشنے وہاں موجود تھے۔ ٹی سی ایس ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے صدر اورسی ای او، ایم اے منّان، Yayvo.com کے سی ای او، سلمان حسن، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او، سلمان اقبال اور کراچی کنگز کے سی ای او،طارق وصی نے اس موقع پر خطاب کیا۔

صدر اور سی ای او ٹی سی سیا ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ ، ایم اے منّان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ’’ہم نازک کام کو منظم کرنے کی صلاحیت میں اپنے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے پی ایس ایل اور کراچی کنگز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اس سلسلے میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ تھے کیونکہ ہم نے ماضی قریب میں کرکٹ کے مداحوںکو ٹکٹ حاصل کرنے میں معاونت اور انہیں سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنایا۔

ٹی ایس سی نے ہمیشہ ماضی میں مشکل امور کو سر انجام دیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی جاری رکھے گی۔‘‘پارٹنر شپ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او، سلمان اقبال نے کہا ’’ہم اس اقدام کا حصہ بننے پر بہت پُر جوش ہیں، کراچی کنگز ، کراچی کی اپنی ٹیم ہے اور مجھے امیّد ہے کہ اس بار وہ فائنل تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس پی ایس ایل سیزن کے لئے بڑے منصوبے ہیں کیونکہ فائنل اس بار حتمی طور پر کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کے سی ای او، طارق وصی نے Yayvo.com کی کوششوں کی تعریف کی جس میں پی ایس ایل اور کراچی کنگز سے ہاتھ ملا کر مزے اور خوشی کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ گلوگار شہزاد رائے اور اداکار ہمایوں سعید اور فیصل قریشی بھی اس کانفرنس میں موجود تھے جو کراچی کنگز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu