پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ تیزی کے بعد مندی کارجحان، سرمایہ کاروں کے 74ارب75کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے

جمعرات 8 فروری 2018 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد جمعرات کو اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 44000، 43900،43800 اور43700کی کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، سرمایہ کاری مالیت میں74ارب75کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت8.87فیصد کم جبکہ64.05فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،فوڈز،توانائی اور سیمنٹ سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44151پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکااورکے ایس ای 100انڈیکس 43625پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس416.62پوائنٹس کمی سے 43679.87پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی117 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،237کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 74ارب75کروڑ69لاکھ15ہزار380روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 90کھرب76ارب 54کروڑ42 لاکھ87 ہزار 289روپے ہوگئی۔

جمعرات کو 24کروڑ60لاکھ 18ہزار70شیئرزکاکاروبار ہواجوبدھ کی نسبت 2کروڑ39لاکھ 67ہزار980شیئرزکم ہے۔۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے مری بروری کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 48.00روپے اضافے سی1008.17روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت47.50روپے اضافے سی997.50روپے ہوگئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت216.00 روپے کمی سی7501.00روپے جبکہ صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت82.37روپے کمی سی1587.63روپے ہوگئی۔

جمعرات کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ65لاکھ94ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرزکی قیمت48پیسے کمی سی9.72روپے اورفوجی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ61لاکھ51ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت18پیسے اضافے سی23.06روپے پربندہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس223.41پوائنٹس کمی سی21829.49پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس708.00پوائنٹس کمی سے 74010.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس260.39پوائنٹس کمی سی31583.79پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی