اسلام آباد چیمبر نے اسلام آباد لائیرز کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ پیش کئے

ہفتہ 10 فروری 2018 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو اسلام آباد لائیرز کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ پیش کئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایک تقریب میں چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری کو پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ گلف کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سردار تنویر الیاس، چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید، سابق صدور خالد جاوید، ظفر بختاوری اور عاطف اکرام شیخ نے مذکورہ رقم میں اپنا حصہ ڈالا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا جس نے اپنے ممبران کے تعاون سے ایسوسی ایشن کو پانچ لاکھ روپے کا چیک کلب کیلئے بطور عطیہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مقاصد مشترکہ ہیں کیونکہ دونوں ادارے اپنے ممبران کے مفادات کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ادارے مزید قریبی تعاون کو فروغ دے کر وکلا اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے موثر کوششیں کریں۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ جب بھی ضرورت پڑی وکلا برادری تاجروں و صنعتکاروں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

اپنے خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ وکلا اور تاجر و صنعتکار برادری اسلام آباد شہر کے اہم سٹیک ہولڈرز ہیں لہذا کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ اور شہر کی ترقی کیلئے دونوں ادارے مل کو کوشش کریں تو زیادہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ وکلا عوام کو انصاف دلانے میں تعاون کر کے معاشرے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ تاجر وصنعتکار کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہذا حکومت وکلا اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدور ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک، عاطف اکرام شیخ، مزمل صابری اور سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری آئندہ بھی وکلا برادری کے مفادات کے فروغ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر