تعلیمی اداروں کو ایسے نوجوان انٹرپرینیورز تیار کرنے چاہیے جو دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع مہیا کر سکیں۔ شبیر حسین چاولہ

ہفتہ 10 فروری 2018 21:34

فیصل آباد۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا ہے کہ بزنس مینجمنٹ پروگرام کرانے والے تعلیمی اداروں کو تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ایسے نوجوان انٹرپرینیورز تیار کرنے چاہیے جو نوکریوں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے کی بجائے اپنا کاروبار شروع کرکے نہ صرف خود اپنے لئے باعزت روزگار کما سکیں بلکہ دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار کے نئے مواقعے مہیا کر سکیں۔

یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والی یوتھ سمٹ بز کون18- کے سلسلہ میں ہونے والی پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے کاروباری افراد نے روائتی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کئے بغیر چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کئے جو آج ترقی کرتے کرتے بزنس ایمپلائرز میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی کاروباری شخصیات بزنس کے مضامین کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے رول ماڈل ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارے تعلیمی ادارے تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال نوجوان متحرک کاروباری افراد پیدا کرنے کی بجائے ڈگریاںحاصل کرکے نوکریوں کی تلاش میں سرگرداں کلرک ٹائپ نوجوان پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے تعلیمی اداروں اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قریبی روابط پرزور دیا تا کہ نوجوان طلبہ کامیاب کاروبار کرنے والوں سے ان کے تجربات پر مزید تحقیق کر کے ان سے بھی بہتر نتائج دے سکیں۔ پینل ڈسکشن میں خزانہ اور اقتصادی امور کے وزیر مملکت رانا محمد افضل خاں، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم احمد، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے سنٹر ل چیئرمین میاں آفتاب احمد اور پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن کے وحید خالق رامے نے بھی حصہ لیاآخر میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ڈائریکٹر رفعت اقبال نے فیصل آباد چیمبرکے صدر شبیر حسین چاولہ کے علاوہ دیگر مہمانوں میں شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔

بز کون 18- میں اس مادر علمی کے پانچ سو سے زائد طلبہ و طالبات نے اپنے تھیسس پر مبنی ماڈل بھی پیش کئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ