سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان برسوں پر محیط پرانی دوستی کا ایک عکس ہے،

یہ ہماری آنے والی نسلوں کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ کا مقامی ہوٹل میں عشائیہ سے خطاب

پیر 12 فروری 2018 17:18

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان برسوں پر محیط پرانی دوستی کا ایک عکس ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان اور چین کے درمیان برسوں پر محیط پرانی دوستی کا ایک عکس ہے اور یہ ہماری آنے والی نسلوں کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ مقامی ہوٹل میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان خون دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو اس جہت پر لے جائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں تیسری مرتبہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور یہ میرے لئے نئی جگہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آل پاکستان چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور سماجی و سیاسی تعلقات میں بڑھوتری کے لئے اس کا کردار اہم ہے۔

قبل ازیں آل پاکستان چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی صدر عطیہ قطب نے خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔ یہ ایسوسی ایشن گزشتہ چالیس سال سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے فعال کام کر رہی ہے۔

عشائیہ میں ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، سینئر سرپرست، سابق صدور اور ان کی فیملیز کے علاوہ چینی سفارت خانہ سے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ ایسوسی ایشن نے چینی سفیر کو منفرد ٹرک آرٹ کا تحفہ دیا۔ دفتر خارجہ میں چین پاکستان ڈیسک کی نمائندہ صائمہ نے اس تقریب کے انعقاد میں مکمل تعاون کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی