زونگ4G سال2017میں صارفین کی اولین پسند قرار پایا

2017 میں دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے مقابلے میں زونگ 4G کے صارفین کی تعدادمیں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 14 فروری 2018 17:48

زونگ4G سال2017میں صارفین کی اولین پسند قرار پایا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان میں4G کا نمبر 1نیٹ ورک زونگ 4G سال 2017 میں پاکستانی صارفین کی اولین پسند رہا۔ دستیاب اعدادو شمار کے مطابق زونگ4G کو اپنی بہترین 4G سروسز کی بدولت صارفین کی بھر پور توجہ حاصل رہی جس کی بدولت سال 2017 میں دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے مقابلے میں زونگ 4G کے صارفین کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ زونگ4G تا حال پاکستان میں4G کے کل صارفین کے 70 فیصد حصہ کو ٹیلی کام کی جدید ترین اور تیز ترین سروسز فراہم کر رہا ہے۔جبکہ2017 کے اعدادو شماراس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ زونگ اس وقت بھی پاکستان کی نمبر 1 ڈیٹا کمپنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زونگ4G نے 2017 کی کل ڈیٹا ٹریفک کے آدھے حصے کو بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے اپنا نمایاں مقام برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کی مرہون منت ہے جس کی مضبوط مالی پوزیشن اورجدید ترین تکنیکی مہارت کی بدولت زونگ4G نے پاکستان میں کامیابی کی نئی منازل طے کی ہیں۔زونگ 4G اس وقت ملک میں اپنے صارفین کو ٹیلی کام کی سب سے بہترین سروسز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سیکٹر کی بہتری کیلئے مزید سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے۔سال 2017 میں اضافی200ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی بدولت زونگ4G اس وقت ملک بھر کی300 سے زائد شہروں میں 4G کی بہترین سروسز فراہم کر رہا ہے ۔

اس کے علاوہ زونگ4G کی ملک بھر میں سیل سائٹس کی تعدادتا حال10,000 سے تجاوز کر چکی ہے اور زونگ 4Gکی اسی اضافی سرمایہ کاری کی بدولت تمام سیل سائٹس کو 4G پر منتقل کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ4G ای پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کر رہا ہے۔ملک کے چاروں صوبوں میں قائم21 جدید ترین کسٹمر سروس سنٹرز پر مستعد عملہ صارفین کو ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہا ہے۔زونگ4G نے اپنی قابل بھروسہ اور تیز ترین 4G سروسز کی بدولت ترقی کا ایک نیا پیمانہ متعارف کی ہے جس کی بدولت آنے والے دنوں میں ٹیکنالوجی کے معیار کو جانچا جاسکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی