اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتہ کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا

ْمجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے جس کے نتیجے میں کے ایس 100انڈیکس میں181.70پوائنٹس کی کمی ہوئی

ہفتہ 17 فروری 2018 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتہ کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے جس کے نتیجے میں کے ایس 100انڈیکس میں181.70پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی اس دوران47ارب 87کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی ریکارد کی گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ حجم بھی مایوس کن رہا ،اسی طرح سیمنٹ اور فارما سیکٹر کا مندی جب کہ بینکنگ سیکٹر کا ریکوری میں کردار نمایاں رہا ۔

اسٹاک مارکیٹ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 12تا16فروری پر مشتمل کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس .72 293پوائنٹس کی کمی سی.08 43515پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے سے سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب 98کروڑ 42لاکھ روپے کی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1کروڑ 3لاکھ شیئرز کم رہا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت90کھرب99ارب 33کروڑ40 لاکھ48 ہزار209روپے سے گھٹ کر90کھرب 50ارب 34کروڑ98لاکھ روپے ہوگئی تاہم اگلے روز منگل کو مخصوص حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوںپر خریداری کے باعث ریکوری دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای 100انڈیکس175.28پوائنٹس کے اضافے سی43690.36پوائنٹس کی سطح پر آگیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی29ارب 56کروڑ 14 لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں پیر کی نسبت مزید 1کروڑ16لاکھ شیئرز کم رہیں لیکن بدھ کو پھر مندی چھاگئی اورامریکہ کی جانب سے پاکستان کو گلوبل ٹیرسراسٹ فنانسگ واچ لسٹ میں ڈالنے کی تحریک کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت کو ترجیع دی جس کے زیر اثر مقامی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاروں میں بھی سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 337.32پوائنٹس کی کمی سے 43353.04پوائنٹس کی سطح پر آگیااور سرمایہ کاری مالیت میں 73ارب 65کروڑ29لاکھ روپے کی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت قدرے بہتر رہا اسی طرحمسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 43ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا اور مجموعی طور پر 410.69پوائنٹس کی کمی سے 42942.35پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 72فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 87ارب 17کروڑ66لاکھ روپے گھٹ گئے البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت ایک کروڑ24لاکھ شیئرز زائد رہا ۔

(جاری ہے)

دو روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی قیمتوں کی نچلی سطح پر خریداری کے سبب ریکوری آئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس کا43ہزار کا نفسیاتی حد بحال ہوگیا اور 684.75پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 43627.10پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی ایک کھرب32ارب 38کروڑ4لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 90کھرب51ارب46کروڑ20لاکھ روپے ہو گئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم صرف 14کروڑ83لاکھ حصص کی لین دین تک محدود رہا جو ہفتہ بھر کا کم ترین یومیہ کاروباری ٹرن اوور ہے ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط اور وقتی سرمایہ کاری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں آئندہ ہفتہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو گلوبل ٹیرسراسٹ فنانسگ واچ لسٹ میں ڈالنے کی تحریک کا معاملہ اہم رہے گا جس کو دیکھ کر سرمایہ کار اپنی حکمت عملی وضع کرینگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر