روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی، ٹیکسٹائل سیکٹر میں شدید مالی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

ہفتہ 17 فروری 2018 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)ٹیکسٹائل سیکٹرکی سرگرمیوں میں سست روی کے باعث کاروباری حجم نہایت کم ہوتا جا رہا ہے۔ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز'جنرز'اورکاشتکار سب پریشان ہو گئے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں شدید مالی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی اور بیرون ممالک سے درآمد شدہ روئی کی آمد بھارت اور چین سے اسمگل کے ذریعے مقامی منڈیوں میں رسد اور بیشتر مقامی لومس فارغ ہونے کے باعث روئی کے بھاؤ اور مانگ میں انتہائی کمی واقع ہوگئی ہے۔

خصوصی طور پر کاٹن یارن مارکیٹ میں زبردست مالی بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی سرد بازاری ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ جو بڑھ کر 85 امریکن سینٹ کی انچی سطح پر پہنچ گیا تھا وہ نمایاں کمی کے بعد 75 امریکن سینٹ کی نیچی سطح پر آگیا علاوہ ازیں حکومت نے بیچ سیزن میں روئی کی درآمد پر سے 9 فیصد ٹیکس ختم کردیا جس نے بھی مقامی کاٹن مارکیٹ پر منفی اثر کیا۔

ان سارے عوامل کی وجہ سے مقامی منڈیوں میں بحرانی کیفیت پیدا ہونے کی ٹیکسٹائل سیکٹر سے منسلک تمام ادارے شکایات کر رہے ہیں۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 7000 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 5600 تا 7000 روپے پنجاب میں فی من 6000 تا 7000 روپے چل رہا ہے جبکہ دونوں صوبوں میں پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 200 روپے کی کمی کے بعد فی 40 کلو 2400 تا 3000 روپے رہا۔

گو کہ فی الحال پھٹی بہت قلیل مقدار میں دستیاب ہے۔ بنولہ اور کھل کے بھاؤ میں بھی 200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سبسے بڑی مشکل یہ ہو رہی ہے مارکیٹ میں خریداروں کا فقدان ہے ۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ اس سال کپاس کی سیزن جلد ختم ہوگئی ہے۔ پھٹی کی رسد نسبتا تیز رہی اور ختم بھی قبل از وقت ہوگئی اس سال ملک میں روئی کی کل پیداوار تقریبا ایک کروڑ 16 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کی ایک کروڑ 7 لاکھ گانٹھوں کے نسبت 8 فیصد زیادہ ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی