سی پیک منصوبوں کو محفوظ بنانے کیلئے چین 5سال سے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کررہا ہے ،بر طا نو ی اخبا ر کا دعوی

پاکستان کو ان مذاکرات کے بارے میں معلومات نہیں،اس معاملے میں چین نے خاموشی سے بڑی کامیابی حاصل کی،فنانشل ٹائمز بلوچستان میں امن قائم ہوتا ہے تو آخر میں اس کا فائدہ دونوں کو ہوگا، پاکستانی حکام

منگل 20 فروری 2018 14:44

سی پیک منصوبوں کو محفوظ بنانے کیلئے چین 5سال سے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کررہا ہے ،بر طا نو ی اخبا ر کا دعوی
لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) بر طا نو ی اخبا ر فنانشل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت 60 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کو محفوظ بنانے کے لیے چین 5 سال سے زائد عرصے سے بلوچ عسکریت پسندوں سے خاموش مذاکرات کررہا ہے۔اخبا ر کی رپورٹ میں اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ اس مذاکرات کے بارے میں معلومات رکھنے والے تین افراد نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں بیجنگ عسکریت پسندوں سے براہ راست رابطے میں ہے۔

اس بارے میں ایک پاکستانی اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے میں چین نے خاموشی سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اگرچہ کچھ علیحدگی پسندوں کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کوئی طاقتور اثر نہیں دکھا سکے۔اخبار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اگر چہ پاکستان کو اس مذاکرات کے بارے میں معلومات نہیں لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے بلوچ باغیوں اور چینی سفارتکاروں کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں اسلام آباد کے ایک حکام کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان میں امن قائم ہوتا ہے تو آخر میں اس کا فائدہ دونوں کو ہوگا۔ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے حال ہی میں پاکستان کی سیکیورٹی امداد معطل کرنے کے بعد اسلام آباد میں متعدد افراد کی جانب سے اس بات پر یقین کیا گیا کہ چین ہمارا اصلی ساتھی ہے اور امریکیوں کیمقابلے میں چینی یہاں رہتے ہیں اور پاکستان کی مدد کرتے ہیں جبکہ امریکیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ نصف صدی سے زائد بیجنگ کی جانب سے یہ پالیسی برقرار رکھی گئی ہیکہ وہ کسی دوسرے ملک کی مقامی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرے گا لیکن یہ خواہش کا استعمال دنیا بھر میں کی گئی سرمایہ کاری اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی حفاظت اور بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت یورپ، ایشیا اور افریقا میں تجارتی راستے کے لیے نئے سلک روڈ کی تعمیر کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین اپنی معیشت کو ترقی دینے کا خواہاں ہے اور چین کے نئے سلک روڈ منصوبے نے اسے دنیا کے سب سے زیادہ پیچیدہ حصوں تک پہنچا دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ