پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 3نفسیاتی حدوں سے گرگیا

سرمایہ کاری مالیت میں مزید33ارب52کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت33.93فیصدزائد جبکہ63.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

منگل 20 فروری 2018 19:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتارچڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس43500،43400اور43300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں مزید33ارب52کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت33.93فیصدزائد جبکہ63.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروںاور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، توانائی،فوڈز، کیمیکل اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز18پوائنٹس کے اضافے سے ہواتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42865پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ اور توانائی سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے سبب مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 43200کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس277.72پوائنٹس کمی سے 43294.95پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی116 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید33ارب52کروڑ63لاکھ24ہزار484روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 89کھرب72ارب 31کروڑ2 لاکھ24 ہزار270روپے ہوگئی۔

منگل کو 16کروڑ97لاکھ 9ہزار 750 شیئرز کاکاروبار ہواجوپیر کی نسبت 4کروڑ29لاکھ95ہزار30شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت24.69روپے اضافے سی1961.65روپے اورنیشنل فوڈز کے حصص کی قیمت12.19روپے اضافے سی313.19روپے ہوگئی۔نمایاں کمی واتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت39.65 روپے کمی سی1774.35روپے جبکہ سروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سی850.00روپے ہوگئی۔

پیر کو دیوان سمیٹ کی سرگرمیاں1کروڑ40لاکھ94ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرزکی قیمت89پیسے اضافے سی26.89روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ38لاکھ42ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت74پیسے اضافے سی36.29روپے پربندہوئی۔منگل کو کے ایس ای30انڈیکس173.77پوائنٹس اضافے سی21676.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس380.84پوائنٹس کمی سے 72368.54پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس116.11پوائنٹس کمی سی31187.07پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین