پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ممالک میں ہے ،ْمسئلے کا حل سوچنا پڑے گا ورنہ ہمارے شہر ختم ہو جائینگے ،ْاراکین سینٹ

ملک میں آبی ایمرجنسی کی ضرورت ہے ،ْتمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس سلسلے میں لائحہ عمل وضع کرنا چاہئے ،ْبلوچستان میں نئے ڈیم بنائے جائیں ،ْ شیری رحمن ،ْ سسی پلیجو ،ْ عثما ن کاکڑ ،ْ سینیٹر الیاس بلور ،ْجہانزیب جمالدینی کا اظہار خیال

منگل 20 فروری 2018 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) اراکین سینٹ نے کہاہے کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ممالک میں ہے ،ْمسئلے کا حل سوچنا پڑے گا ورنہ ہمارے شہر ختم ہو جائینگے ،ْ ملک میں آبی ایمرجنسی کی ضرورت ہے ،ْتمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس سلسلے میں لائحہ عمل وضع کرنا چاہئے ،ْبلوچستان میں نئے ڈیم بنائے جائیں ،ْ منگل کو پاکستان میں ماحول کو آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج اور ماحول پر اس کے اثرات سے متعلق اپنی تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کوئٹہ کی حنا جھیل بالکل خشک ہو چکی ہے ،ْمنچھر جھیل سمیت باقی جھیلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، دوسرے ممالک قابل تجدید توانائی کی طرف جا رہے ہیں، ہم نے اس حوالے سے کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ممالک میں ہے ،ْہمارے شہر بڑھ رہے ہیں، دیہات ختم ہو رہے ہیں، بارشیں نہیں ہو رہیں۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ دہلی میں تمام ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلی گئی، سارا پشاور کھود ڈالا گیا ہے، بے تحاشا آلودگی ہے، کسی کو عوام کی فکر نہیں ہے۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ بدین بھی ماحولیاتی آلودگی سے بہت متاثر ہے، شہر اور دیہات سبھی مشکل میں ہے، اس مسئلے کا حل سوچنا پڑے گا ورنہ ہمارے شہر ختم ہو جائیں گے۔

سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے ماحولیات کے لئے صرف 80 کروڑ روپے رکھے ہیں اس میں سے بیشتر رقم تنخواہوں اور غیر ترقیاتی اخراجات میں چلی جاتی ہے۔ جنگلات کاٹے جا رہے ہیں ،ْ ماحول دوست ہائیڈل پاور نہیں لگائے جا رہے۔ بلوچستان میں قحط کا سامان ہے، پانچ ہزار چشمے اور کاریز بلوچستان میں خشک ہو گئے ہیں۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ میڈیا کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنی چاہئے ،ْملک میں آبی ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔

تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس سلسلے میں لائحہ عمل وضع کرنا چاہئے۔ ہم بے تحاشا پانی سمندر میں پھینک دیتے ہیں ،ْبلوچستان میں نئے ڈیم بنائے جائیں۔ سینیٹر اے رحمان ملک نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی ترجیحات کا تعین کرنا ہے ،ْ ملک میں آلودگی کے خاتمے کے لئے ضروری قوانین موجود نہیں ہیں، رہائشی علاقوں میں فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ سینیٹ کے ارکان کو مل کر پارلیمان کے باہر درخت لگانے چاہئیں اور گرین ڈے منانا چاہئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ شیری رحمان نے بہت اہم معاملہ اٹھایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے جس طرح بلین ٹری کا منصوبہ شروع کیا اس طرح کے منصوبے دوسرے صوبوں میں بھی شروع ہونے چاہئیں۔عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن کے مشیر نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائیگی تاہم اب نجکاری کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

شاید اس ایوان میں درست معلومات فراہم نہیں کی گئیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس حوالے سے آپ کا توجہ مبذول نوٹس ایک دو دن میں ایجنڈے پر آ جائے گا۔سینیٹر خالدہ پروین نے مطالبہ کیا کہ گنے کے کاشتکاروں کا مسئلہ حل کیا جائے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بروکرز کے ہاتھوں گنا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ کاشتکاروں کو ان کا حق دلایا جائے اور چھوٹی شوگر ملیں لگانے کی اجازت دی جائے، فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہدایت الله نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں فاٹا کے نوجوانوں کے قتل کا نوٹس لے، فاٹا کے نوجوانوں کو جس کا تعلق میرے علاقے سے تھا، کراچی میں قتل کیا گیا۔

وہ تعلیم کے لئے کراچی گیا ہوا تھا۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہدایت الله نے عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں کو جس کا تعلق میرے علاقے سے تھا، کراچی میں قتل کیا گیا۔ وہ تعلیم کے لئے کراچی گیا ہوا تھا۔ سندھ کی حکومت اس واقعہ کا نوٹس لے۔سینیٹر خالدہ پروین نے مطالبہ کیا کہ گنے کے کاشتکاروں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بروکرز کے ہاتھوں گنا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ کاشتکاروں کو ان کا حق دلایا جائے اور چھوٹی شوگر ملیں لگانے کی اجازت دی جائے۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس (آج) بدھ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس