تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے جبکہ مختلف مارکیٹوں میں نکاسی کا گندا پانی جمع ہونا معمول بنا ہوا ہے،حاجی محمد ہارون میمن

منگل 20 فروری 2018 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ آئے روز اپنے بیانات کے ذریعے شہر میں سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے جبکہ آئے روز مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں نکاسی کا گندا پانی جمع ہونا معمول بنا ہوا ہے میونسپل انتظامیہ کے اعلانات کے باوجود سکھر کے بیشتر تجارتی مراکز میں اسٹریٹ لائٹس نصب نہیں ہوسکی ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دعوے وعدے اور اعلانات تو بہت کیے گئے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے بجائے پانی کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں جسے تاجر اور عوام قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد ہارون میمن نے تاجروں اور دکانداروں کی شکایات توجہ سے سنی اور انہیں حل کرانے کیلئے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ سکھر میونسپل انتظامیہ صرف بیانات اور اعلانات کے ذریعے شہر کے مسائل حل کرنے کے خواب دیکھتی رہتی ہے مگر صفائی ستھرائی ڈرینج سسٹم درست نہیں ہوسکا ہے جس کی واضح مثال منارہ روڈ مکی مسجد کے قریب گرلز کالج چوک پر نکاسی نظام درست کرنے بجائے سڑک کے درمیان ہی نالیاں کھود کر گندے پانی کو گزارا جارہا ہے جہاں سے آئے روز پانی نکل کر سڑک پر جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں اور طلبہ و طالبات و نمازیوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، رہائشی و تجارتی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ لگانے جیسے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے بجائے پانی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینے کے پانی کی بڑھائی گئی قیمت فوری طور پر واپس لی جائے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات اورسیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ سکھر شہر کی ابتر حالت کی بہتری کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی