محمد کامران سلیم ایف پی سی سی آئی کی تکافل اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب

بدھ 21 فروری 2018 20:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے پاک قطر تکافل گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری محمد کامران سلیم کو ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اور ونڈو تکافل کا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد کامران سلیم اس سے پہلے ایف پی سی سی آئی کی اسلامک بینکنگ اور تکافل کمیٹی کے وائس چیئرمین کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اور ونڈو تکافل کا چیئرمین منتخب ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محمد کامران سلیم نے کہاکہ وہ تکافل انڈسٹری کی نمائندگی کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں اور پاک قطر تکافل گروپ کی جانب سے تکافل کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر اسلامی مالیاتی مصنوعات کے شعور اور تعلیم کے فروغ کیلئے استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک قطر تکافل گروپ اپنے تمام آپریشنز میں شریعہ اصولوں کی پاسداری کرتا ہے اور ہم مشترکہ کوششوں سے تکافل انڈسٹری کے فروغ اور معاشرے میں اس کی مزید مقبولیت کیلئے کام کریں گے، صارف کا تحفظ اور اطمینان تکافل انڈسٹری کی بنیادی شرط ہے اور صارفین کیلئے مزید مصنوعات اور خدمات فراہم کرائیں گے۔ محمد کامران سلیم پاک قطر تکافل گروپ کے ساتھ کئی سالوں سے وابستہ ہیں اور کمپنی کے تمام اہم شعبوں کی نگرانی کرچکے ہیں۔

مالیاتی نظام اور قانون میں اپنی قابلیت کی بدولت کامران سلیم تکافل کے فروغ اور شفاف پالیسیوں اورمصنوعات متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاک قطر تکافل گروپ پاکستان میں فیملی اور جنرل تکافل متعارف کرانے والا پہلا گروپ تھا جس کے ملک کے تمام اہم شہروں میں دفاتر قائم ہیں۔ پاک قطر تکافل گروپ اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ