پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 375.17 پوائنٹس کی کمی سے 42919.78 پوائنٹس پر بند

بدھ 21 فروری 2018 20:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 375.17 پوائنٹس کی کمی سے 42919.78 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 49 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار 471 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 73 کروڑ 1 لاکھ 90 ہزار 80 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 83 لاکھ 56 ہزار 560 حصص کی تیزی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 375.17 پوائنٹس کی کمی سے 42919.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 266.87 پوائنٹس کی مندی سے 21409.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 162.66 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 574.63 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 336.31 پوائنٹس کی کمی سے 17002.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 194.65 پوائنٹس کی مندی سے 19484.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 116.12 پوائنٹس کی مندی سے 21130.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ہینوپاک موٹر کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 38.10 روپے کے اضافے سے 1231.10 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ملت ٹریکٹرز کے حصص کی سودے بھی 18.52 روپے کی تیزی سے 1291.73 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 100 روپے کی مندی سے 6900 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 55.62 روپے کی کمی سے 1718.73 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار آزگارڈ نائن کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 52 لاکھ 68 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 19.41 روپے سے شروع ہو کر 18.15 روپے پر بند ہوئی جبکہ لوٹ کیمیکل کے 95 لاکھ 12 ہزار 500 حصص کے سودے 8.85 روپے سے شروع ہو کر 8.83 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 80 لاکھ 66 ہزار 310 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 51 کروڑ 91 لاکھ 42 ہزار 836 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 89 کھرب 72 ارب 31 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 270 روپے سے کم ہو کر 89 کھرب 23 ارب 16 کروڑ 75 لاکھ 58 ہزار 799 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 80 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 13 کروڑ 5 لاکھ 5 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی