ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ 3 ارب 20 کروڑ روپے کا منافع

جمعہ 23 فروری 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) نے 31 دسمبر 2017 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران 2016ء کے اسی عرصے کی نسبت 77.7 فیصد کی افزائش سے 3 ارب 20 کروڑ روپے منافع کمالیا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 29.05 روپے رہی۔ 2016ء میں کمپنی کا منافع 16.75 روپے فی حصص کے حساب سے ایک ارب 84 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو موصول کمپنی کے اعلامیے کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے اپنے ساجھے داروں کو ساڑھے 3 روپے فی حصص عبوری نقد مناقع دینے کا اعلان کیا ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق زیرتبصرہ عرصے میں ماڑی پٹرولیم کی مصنوعات کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 ارب 70 کروڑ روپے کی نسبت 48.2 فیصد افزائش سے 8 ارب 60 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu