ٹی سی ایس ملکی ای کامرس سیکٹر میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے، قاسم اعوان، ڈائریکٹر ٹی سی ایس

جمعہ 23 فروری 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) کیرئیر، پیکج ڈیلیوری، کاغذات و اشیاء کی بین الاقوامی نقل و حمل سے متعلقہ صنعت دنیا بھر میں ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے جس میںبرقی مواصلاتی ذرائع پر منتج طریقِ تجارت یاشعبہء ای کامرس سب سے زیادہ سودمند و افادی اہمیت کا حامل ہے۔ ان تاثرات کا اظہار ڈائریکٹر ٹی سی ایس قاسم اعوان نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ خصوصی نشست بعنوان " عہدِ رفتہ میںخوب سے خوب تر کا حصول-"میں کیا ۔

مذکورہ نشست کا اہتمام دو روزہ خصوصی پروگرام کے تحت کیا گیا جس میںای کامرس سے منسلک صنعتی وتکنیکی ماہرین نے خصوصی شرکت کی اور ای کامرس، نئی تجارتی ادروں اور دورِ حاضر میں اقتصادی و مالی امورسے متعلقہ موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں قاسم اعوان نے کہا کہ خوب سے خوب تر کی تلاش و نت نئے برق رفتار ترسیلی ذرائع کی کھوج ہماری کاروباری حکمتِ عملی کا بنیادی جُز ہے اور ہمارے صارفین ہماری خدمات کے حصول کے طفیل ذہنی سکون و تن آسانی سے فیضیاب ہوتے ہیں۔

"کیا ای کامرس مستقبل کا طریقِ تجارت ثابت ہوگا"کے موضوعِ گفتگو پر اپنے ماہرانہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قاسم اعوان نے عالمی تناظر میں ای کامرس بذریعہ ترسیلی ذرائع اور پاکستان میں اس کے اثرات و محرکات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ٹی سی ایس ای کامرس سے منسلک نئی آن لائن تجارتی و کاروباری اداروں کو تمام تر خدمات بخوبی فراہم کرتا آرہا ہے۔

-" نئی آن لائن تجارتی و کاروباری اداروں کو اپنے ابتدائی ادوار میں ترقی و نمو کے لیے مزید سرمایہ کاری و حرکت پذیرنقدی اثاثوں کی فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے اس مًد میں ٹی سی ایس نئے و نسبتاً چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں کو بے شمار سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں ترسیلی اشیاء کی ایک مخصوص مدت کے لیے بِلا اجرت ڈلیوری نمایا ں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی سی ایس کی یو پی ایس کے ساتھ بین الاقوامی کارباری شراکت کی بدولت ٹی سی ایس کے ای کامرس پلیٹ فارم سے مربوط ہو کر دنیا بھر میں کسی بھی جگہ اشیاء کی ترسیل ممکن بنادی دی گئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری مہارت، تجربہ و بے پناہ پیشہ ورانہ صلاحیت مارکیٹ میں ہماری صفِ اول کی حیثیت برقرار رکھنے میں فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

خصوصی نشست میں شریک دیگر ماہرین نے بھی خطاب کہا جن میں ٹریکس لاجسٹکس کے حسن اوربلیو ایکس کے عمران بکساموسیٰ شامل تھے جبکہ رضا متین نے میرِ مجلس کے فرائض انجام دیئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ