لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے توانائی شعبے کے نقصانات پر قاپو پایا جائے ، شیخ عامر وحید

ہفتہ 24 فروری 2018 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے ملک میں توانائی بحران پر فلحال قابو پا لیا گیا ہے جس سے عوام سمیت صنعتی و تجارتی اداروں کو بھی ریلیف ملا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے توانائی شعبے کے نقصانات بڑھ رہے ہیں اگر ان پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری خود یہ بیان دے چکے ہیں کہ بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات میں 1.2فیصد کمی کے باوجود پاکستان کو توانائی شعبے میں سالانہ تقریبا 360ارب روپے کے نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے جو تشویشناک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ پاکستان اب فالتو بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے تاہم بجلی کمپنیاں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے میں ناکام رہی ہیں جس وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں پاکستان میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات 120ارب روپے سالانہ تھے جو اب بڑھ کا 360ارب تک پہنچ رہے ہیں جس سے ثابت ہے کہ ان نقصانات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے نقصانات اس بات کا مظہر ہیں کہ ہمارے ملک میں بجلی کمپنیاں نقصانات پر قابو پانے کیلئے موثر کوششیں کرنے سے قاصر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل کی طرف فوری توجہ دے اور ہنگامی بنیادوں پر اصلاحی اقدامات اٹھائے۔

فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات جنوبی کوریہ میں بجلی کی کل پیداوار کا صرف 3 فیصد، جاپان میں 4 فیصد، چین میں 5فیصد، تھائی لینڈ اور ملائشیا میں6فیصد، انڈونیشیا میں9 فیصد، سری لنکا میں11 فیصد، ایران میں13 فیصد جبکہ پاکستان میں 17فیصد سے زیادہ ہیں جو ان ممالک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام بجلی کمپنیوں کو ترسیل و تقسیم کے نقصانات دس فیصد سے نیچے لانے کے اہداف دے تا کہ نقصانات کم ہونے سے لوڈشیڈنگ کے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم ہوں اور صنعتی و کاروباری شعبوں کو بلا تعطل بجلی فراہم ہونے سے ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا اور معیشت تیزے سے ترقی کی طرف گامزن ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس