پاکستان میں چکن میٹ کی کل پیداوار 31 فیصد جس میںہر سال 2 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے، شبیر حسین چاولہ

ہفتہ 24 فروری 2018 22:46

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) ٹیکسٹائل کی طرح پولٹری کی پیداوار میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس کی فاضل پیداوار کو محفوظ کر کے دوسرے ملکوں کو برآمد کرنے کے امکانات کا فوری جائزہ لیا جانا چاہیے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے پولٹری اور ویٹرنری فارماسوٹیکل بارے قائمہ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا عنوان پولٹری بارے غیر حقیقی تصورات تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولٹری اور لائیو سٹاک کی صنعت نے پاکستان میں انتہائی تیزی سے ترقی کی ہے۔ اگر یہ انڈسٹری ترقی نہ کرتی تو شاید آج ہمیں کھانے کیلئے گائے اور بکرے کا گوشت میسر ہی نہ ہوتا۔ انہوں نے پولٹری بارے منفی پراپیگنڈا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری کی صنعت کو اس کے موثر سدباب کیلئے قومی سطح پر منظم آگاہی تحریک شروع کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت تیزی سے بڑھی ہے مگر فیصل آباد چیمبر میں اس کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری بارے قائمہ کمیٹی کو چیمبر میں اس سیکٹر کی نمائندگی بڑھانے کیلئے بھر پور کوششیں کرنی چاہیئں تاکہ اس صنعت کو درپیش مسائل کیلئے اس پلیٹ فارم کو موثر طور پر استعمال کیا جا سکے۔ شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے سلسلہ میں بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت کی توجہ صرف ٹیکسٹائل پر ہے جبکہ ہمیں پولٹری سمیت دیگر شعبوں کی فاضل پیداوار کو کھپانے کیلئے انکی چین میں ڈیوٹی فری رسائی کیلئے بھی کام کرنا چاہیے۔ تاکہ اس صنعت کے پوٹیشنل سے پوری طرح فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر اعجاز نثار سے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں تاکہ ان کی مشاورت سے حکومت کی توجہ اس اہم مسئلہ کی طرف بھی دلائی جا سکے۔

شبیر حسین چاولہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک اور المیہ یہ ہے کہ ہم گوشت کی پیداوار میں تو اچھے ہیں مگر برآمدات میں ہماری کارکردگی اتنی اچھی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 20 سال قبل چین میں بھی فاضل پیداوار تھی مگر اس کی برآمد نہ ہونے کے برابر تھی ۔ انہوں نے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی آفس بنائے اور ان کے ذریعے برآمدات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اس ماڈل کو اپنا نا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ڈیری کی صنعت بھی مطلوبہ رفتار سے ترقی نہیں کر رہی اسے بھی ترقی دینے کیلئے ہمیں ویلیو ایڈیشن کی طرف آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والے ملکوں میں چوتھے نمبر پر ہے مگر ہم اس کے پوٹیشنل سے بھی پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا رہے ۔ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد کی مصنوعات کو قومی اور عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے میڈ ان فیصل آباد کے نام سے نمائشیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک ایکسپو 24 ۔25 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری والوں کو بھی اس نمائش میں حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ پولٹری بارے منفی اور غیر حقیقی خدشات کو دور کرنے کے علاوہ اپنی مارکیٹنگ بھی کر سکیں۔ اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن رانا سجاد نے کہا کہ پولٹری کی صنعت میں اربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

پاکستان اپنی ملکی ضروریات سے زیادہ چکن پیدا کر رہا ہے اور اب ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ چیمبر کی مدد سے اس کی برآمد شروع کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چکن اور انڈے دونوں ہی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں جبکہ ان کے بارے میں بلاوجہ منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27۔28 فروری کو انٹرنیشنل لائیو سٹاک ۔

ڈیری، پولٹری کانگریس ہو رہی ہیں۔ جس میں پولٹری کی ٹریڈ سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے موجودہ دور میں فیصل آباد چیمبر میں پولٹری سیکٹر کی نمائندگی کو دو سو سے ڈھائی سو تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس سلسلہ میں انہیں چیمبر کے موجودہ عہدیداروں اور بالخصوص ایگزیکٹو ممبران کی مدد درکار ہو گی۔

اس سے قبل پولٹری بارے خدشات پر لیکچر دیتے ہوئے جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ڈاکٹر کاشف سلیمی نے بتایا کہ پاکستان میں دنیا کی سب سے زیادہ اقسام کے چکن تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے برائلر چکن کو سٹریرائیڈیا ہارمونز دینے کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان کی تیز بڑھوتری کی اصل وجہ متوازن خوراک اور قدرتی ماحول کی فراہمی ہے ۔اکنامک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چکن میٹ کی کل پیداوار 31 فیصد جس میںہر سال 2 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2030 تک چکن کی پیداوار 39 فیصد ہو جائیگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت زراعت میں لائیو سٹاک کا حصہ 56 فیصد ہے جبکہ دودھ کی پیداوار میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سنیئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف ، ڈاکٹر عبدالجبار عباسی، ڈاکٹر اعجاز نثار ، حاجی محمد مختار، رانا شاہد اور دیگر ممبروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ آخر میں چکن سے بنی ہوئی مختلف ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر