لاہور چیمبر اور ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت

ہفتہ 24 فروری 2018 22:59

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں ادارے مشترکہ مفادات کے حصول اور کاروباری بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ماجد عزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے نائب صدر ذکی احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت بڑی اہم پیش رفت ہے اور اس سے نہ صرف اعتماد سازی پر مشتمل باہمی تعلقات استوار ہونگے بلکہ آجر کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبے کی ترقی کے لیے آجروں کے مسائل حل کرنابہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا بڑا چیمبرہونے کی حیثیت سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نجی شعبے کے مسائل اٴْجاگر کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، لاہور چیمبر ایک سسٹم کے تحت کام کرتاہے اور کاروباری شعبہ کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کو تجاویز بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمینارز ، ورکشاپس اور کانفرنسز کے ذریعے ممبران کی کپیسٹی بلڈنگ بھی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، اس سے نجی شعبے کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملتی ہے۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ماجد عزیز نے بھی دونوں اہم اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ملک کے آجروں کو عالمی سطح پر پھلنے پھولنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان اشتراک بڑے دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی