ملک کی پہلی مفت تعلیم اور رہائش فراہم کرنے والی یونیورسٹی کا آغاز اگست 2018ء میں ہو گا

اتوار 25 فروری 2018 14:10

اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) ملک کی پہلی مفت تعلیم اور رہائش فراہم کرنے والی یونیورسٹی کا آغاز اگست 2018ء میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اخوت کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر امجد ثاقب کے مطابق یہ ملک کی پہلی یونیورسٹی ہو گی جہاں پر ملک بھر سے آنے والے طلباء و طالبات کو مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو رہائشی اور کھانے پینے کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کیلئے زمین خریداری جا چکی ہے اور منصوبہ کے پہلے مرحلے پر اخراجات کا 500 ملین روپے ہے۔ انہوں نے مخیر خضرات سے اپیل کی ہے کہ معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کے حوالے سے منصوبہ میں ایک اینٹ کا عطیہ دیں اور صرف 5 لاکھ اینٹوں کے عطیہ سے پہلا مرحلہ مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اینٹ کے عطیہ کے لئے صرف ایک ہزار روپے کی ضرورت ہو گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu