پاکستان آٹو پارٹس شو، انڈس موٹر کمپنی مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، طارق احمد خان

بدھ 28 فروری 2018 21:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) آٹو صنعت کا سالانہ شو پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS 2018) کا آغاز 2 مارچ سے ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا جس میں انڈس موٹر کمپنی(آئی ایم سی) ڈائیمنڈ اسپانسر کی حیثیت سے حصہ لے گی۔سینئر ڈائریکٹر، آئی ایم سی، طارق احمد خان نے کہا کہ پاکستان آٹو پارٹس شو کا فروغ انڈس موٹر کے نصب العین کے مطابق ہے جس میں مقامی صنعتوں کی ترقی کو ترجیحی دی جاتی ہے ہم مسلسل لوکلائزیشن اور وینڈروں کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ذریعے مدد فراہم کررہے ہیں۔

آٹوپارٹس شو ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جس میں تمام صنعتی اسٹیک ہولڈرز ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ آئی ایم سی لوکلائزیشن کے فروغ کے لیے پرجوش اور اپنے عزم پر قائم ہے ۔ ہم اب تک 50 سے زائد وینڈرز تیار کرچکے ہیں اور ان کے لیے کئی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدوں میں بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم سی اس موقع پر مقامی طور پر تیار کردہ نئی فورچیونر اور ہائی لکس ریو کو پیش کرے گی اور اسی طرح کرولا گاڑی کے حصے بھی نمائش میں اجاگر کئے جائیں گے جس میں مقامی تیار کردہ پرزہ جات شامل ہیں۔

یہ مقامی پرزہ جات صارفین کو ان کے معیارات اور ان کی بہترین کارکردگی کو جاننے میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ پرزہ جات عالمی معیارات کے مطابق تیار کئے جاتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 200 سے زائد آٹو صنعت کے نمائندے اپنی مصنوعات آٹو شو میں پیش کریں گے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شرکاء کی آمد متوقع ہے جن میں آٹو پارٹس مینوفیکچررز ، سپلائرز، گاڑیوں کے شوقین، خریدار شامل ہیں۔ شو کے ذریعے یہ شرکاء مختلف ماڈل کی جدید گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، تھری ویلرز، کار، ٹریکٹر، ٹرک اور بسوں کو دیکھ سکیں گے جو دنیا کی بڑی کار بنانے والی کمپنیاں تیار کرتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل