پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کا دو طرفہ اقتصادی و تجارتی روابط مزید بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق

بدھ 28 فروری 2018 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی روابط مزید بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق26اور27فروری کو برن میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے دسویں مرحلے کے انعقاد کے دوران پایا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ)ظہیر اے جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی جبکہ معاون سیکرٹری خارجہ برائے ایشیاء و پسفک ڈویژن سوئٹزرلینڈ نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

دفتر کارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے سیاسی،اقتصادی،تجارت،سرمایہ کاری،سائنس و ٹیکنالوجی،زراعت، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے سوئس فریق کو جمہوریت کے استحکام،اقتصادی احیاء اور ملک میں امن و امن کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے حکومتی کامیابیوںکے بارے میں بریف کیا۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی روابط کو توسیع دینے سمیت کاروباری وفود کے تبادلوں میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی