ایمریٹس کی جانب سے ہوسٹن سے A380طیارے سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 1 مارچ 2018 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) ایمریٹس نے اپنے ڈبل ڈیکر A380جہازوں کے ذریعے امریکی شہر ہوسٹن سے دبئی کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ میں اپنی سروسز کو حال ہی میں ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ ایئرلائن یکم جون 2018 سے نان اسٹاپ دبئی تا نیوارک پرواز کا آغاز کر رہی ہے جبکہ 25 مارچ 2018 سے فورٹ لاؤڈیراڈیل اور اورلینڈو کے لئے بھی یومیہ پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔

ایمریٹس کی جانب سے ہوسٹن سے پروازوں کے آغاز کے ساتھ وہ چالیس سے زائد اسکے ایسے وسیع عالمی نیٹ ورک کا حصہ بن گیا ہے جہاں اسکا انتہائی مقبول A380 ڈبل ڈیکر جہاز بہترین سفری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ان مقامات میں ممبئی، کوالا لمپور، سنگاپور اور کویت شامل ہیں۔ ایمریٹس کے اپنے ہوسٹن روٹ پر تھری کلاس اے 380 جہاز پر مجموعی طور پر 516 مسافر سفر کرسکتے ہیں جن میں فرسٹ کلاس کے 14 پرائیویٹ سوٹس، بزنس کلاس سیٹس میں 76 فلیٹ بیڈ نشستیں اور اکانومی کلاس میں 426 کشادہ نشستیں شامل ہیں اور موجودہ بوئنگ 777-300 ای آر کے مقابلے میں اسکی ہر پرواز میں زائد جگہ ہے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس کے پاکستانی مسافر دبئی کے ذریعے ہوسٹن اور دیگر مقامات پر جانے کے لئے A380طیارے کی سفری خدمات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ امریکہ میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جو اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے ملنے کے لئے اکثر و بیشتر سفر کرتے رہتے ہیں۔ پاکستانیوں میں امریکہ ایک انتہائی مقبول تفریحی مقام ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری مسافرایمریٹس کے ذریعے بڑی تعداد میں سفر کرتے ہیں۔

ایمریٹس اب امریکہ کے 12 مقامات پر سفری سہولیات فراہم کرتا ہے جس میں پاکستانی مسافروں کو مختلف فلائٹ آپشنز ملتے ہیں اور یورپین مراکز کے ذریعے کنیکٹنگ ایئرلائن کے مقابلے میں ان مسافروں کو نمایاں طور پر کم وقت لگتا ہے۔ایمریٹس نے دسمبر 2017 میں ہوسٹن میں اپنی 10 سالہ سفری خدمات کی کامیابی کی خوشی منائی تھی۔ دسمبر 2007 میں افتتاحی پرواز سے لیکر دسمبر 2017 تک اس روٹ پر تقریبا 2 ملین مسافر سفر کرچکے ہیں۔

ایمریٹس ہوسٹن کے سفر کے لئے غیرمعمولی سفری سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے لئے بدستور پرعزم ہے۔ ہوسٹن کے انرجی سیکٹر میں بحالی سے معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے۔ اس کو سامنے رکھتے ہوئے ایمریٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون 2018 سے A380طیارے کے ذریعے مسافروں کو خدمات کی فراہمی بحال کی جائے۔ پاکستانی مسافر ہوسٹن کی فلائٹ کے لئے ملک کے چھ شہروں سے ہفتہ وار 75 پروازوں کے ذریعے سفر کرسکتے ہیں۔

ہوسٹن سے سفر کرنے والے پاکستانی مسافر دبئی میں پاکستان سے ریٹرن فلائٹ کے لئے باسہولت کنیکشنز حاصل کرسکتے ہیں۔ مسافر فلائی دبئی کے ساتھ 90 سے زائد کوڈ شیئر مقامات کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ ڈبل ڈیکر A380 دنیا کا سب سے بڑا کمرشل جہاز ہے جو مسافروں میں بہترین خدمات کی فراہمی کے باعث انتہائی مقبول ہے۔ ایمریٹس کے A380طیارے فرسٹ کلاس پرائیویٹ سوٹس اور شاور اسپاز کے ساتھ آن بورڈ لاؤنج کی سہولت کے باعث فرسٹ و بزنس کلاس مسافروں میں کافی مشہور ہیں۔

تمام کلاس کے مسافر مفت وائی فائی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس میں 3 ہزار سے زائد چیلنز پر ممویز، ٹی وی شوز، گیمز اور میوزک سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس اپنے پاکستانی مسافروں کے لئے خصوصی طور پر اردو زبان میں رہنمائی کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد