انڈس موٹر کمپنی روزانہ 126 ملین مقامی آٹو پرزہ جات حاصل کرتی ہے، طارق احمد

جمعہ 2 مارچ 2018 21:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) انڈس موٹر کمپنی(آئی ایم سی) روزانہ 126 ملین مقامی پرزہ جات کی خریداری کرتی ہے، مقامی طور پر تیار کردہ کرولا کے ہر حصے میں 90 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ یہ مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، یہ بات آئی ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر طارق احمد خان نے پاکستان آٹو پارٹس شو (پیپس)کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کا استحکام اور اس کی ترقی پر زہ جات کی مقامی تیاری میں پنہاں ہے۔آئی ایم سی آٹو پارٹس شو کا پلاٹینیم اسپانسر ہے جس کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) نے کیا ہے جو لاہور میں دو مارچ سے چار مارچ تک جاری رہے گی۔طارق احمدخان نے کہا کہ آٹو صنعت کا ملکی معیشت میں کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

صرف آئی ایم سی قومی خزانے کی مجموعی آمدن کا ایک فیصد ریونیو حکومت کو جمع کراتی ہے۔ ایک غیرجانبدارانہ تحقیق کے مطابق جو پاکستان میں کی گئی مارکیٹ کی گاڑیوں کی طلب 2025ء تک 5 لاکھ یونٹ تک پہنچ جائے گی۔اور اگر یہ رجحان برقرار رہتا ہے تو یہ نوبت پہلے ہی پہنچ جائے گی۔ اسی طرح آٹو پالیسی اے ڈی پی 16-21 کے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

ہمیں امید ہے کہ اس پالیسی سے تقریباً پاکستان میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی اس پالیسی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ تاہم، اس نصب العین کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صنعت کے لیے ایک متحرک اور سازگار معاشی حالات فراہم کئے جائیں اور پالیسیوں میں استحکام کا مظاہرہ کیا جائے۔

تجارتی خسارے میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پاکستان میں مینوفیکچررز کے لیے مشکل دور کی نشاندہی کررہے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ریگولیٹری ڈیوٹیاں صورت حال کو بہتر نہیں بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہ وہ کمپنی نصب العین کے تحت نئی کمپنیوں کا خیرمقد م کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ لوکلائزیشن اور مقامی روزگار میں اضافے کا باعث بنیں گی۔انہوں نے پاپام کو مبارک باد دی اور کہا کہ آٹو پارٹس شو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری راغب کرنے اور وینڈروں کو یکجا کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد