پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان غالب رہا

100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 43700 پوائنٹس کی سطح پربند

جمعہ 2 مارچ 2018 21:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 43500پوائنٹس سے بڑھ کر 43700پوائنٹس کی سطح پربند ہوا ،تیزی کے سبب سرمائے کے حجم میں64ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو انویسٹرز اسٹیل ،پیٹرولیم ،توانائی ،فوڈز اور سیمنٹ سیکٹر میں سرگرم دیکھائی دیے جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43600اور43700پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں230.10پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43510.39پوائنٹس سے بڑھ کر 43740.49پوائنٹس ہو گیا اسی طرح125.13پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس22059.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31451.90پوائنٹس سے بڑھ کر31666.55پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں64ارب35کروڑ48لاکھ78ہزار83روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب45ارب 90کروڑ61لاکھ 48ہزار883روپے سے بڑھ کر 91کھرب 10ارب 26کروڑ10لاکھ 26ہزار966روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 22کروڑ99لاکھ 30ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے 21کروڑ19لاکھ 46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر371کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،153میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے دوست اسٹیل 1کروڑ90لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ51لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ33لاکھ اور عائشہ اسٹیل 1کروڑ21لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سی595.00روپے کے اضافے سی نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت12495.00روپے اور355.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت7455.00روپے پر جا پہنچی جبکہ باٹا پاک اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب104.95روپے اور100.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر2655.05روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت کم ہو کر2900.00روپے پر آگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی