فیصل آباد، تاجربرادری کا پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

حکومت اضافے کو واپس لے، پٹرولیم قیمتوں کے نرخ ماہانہ بنیاد طے کرنے کی روش اختیار کرنے والے ادارہ اوگرا کے ہتھکنڈوں کا نوٹس لینے کے ساتھ خزانہ بھرنے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ ،گیس انفراسٹرکچرسیس ،سیلز ٹیکس کے حیلوں بہانوں سے عوام پر ٹیکسوں کی بارش برسانے سے گریز کیا جائے ، صدر انجمن تاجران فیصل آباد

ہفتہ 3 مارچ 2018 19:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2018ء) تاجربرادری نے پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ نا صرف اس اضافے کو واپس لے بلکہ پٹرولیم قیمتوں کے نرخ ماہانہ بنیاد طے کرنے کی روش اختیار کرنے والے ادارہ اوگرا کے ہتھکنڈوں کا نوٹس لینے کے ساتھ خزانہ بھرنے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ ،گیس انفراسٹرکچرسیس ،سیلز ٹیکس کے حیلوں بہانوں سے عوام پر ٹیکسوں کی بارش برسانے سے گریز کرے ،صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ،سینئر رہنمائوں حافظ شفیق کاشف ، مرزا طالب صدیق بیگ ،مرزا مظہر صدیق بیگ،حافظ طاہر جمیل میاں، مرزا محمد شفیق ، ،حاجی شمشاد ،شیخ سعید، مرزااشرف مغل،رائو ہاشم علی،شیخ وحید ببر،یعقوب اعوان ،مرزا افضل مغل نے ارکان پارلیمنٹ پر بھی دیا کہ اس اضافہ کے خلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میںآواز اٹھائیں کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ اقدام عوام پر مہنگائی بوجھ بڑھانے کے علاوہ حکومت کی مقبولیت میں کمی کا باعث بن رہا ہیخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ ٹیکسوںاور قیمتوں میں باربار اضافہ مسائل کا حل نہیں اسکے لئے حکومت کو اپنے اور اپنے وزیروں مشیروںکے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ہو گاورنہ ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ اور عوام کی پریشانیوں میں مزید بڑھ جائیگی جس نے پہلے ہی قوم کو بد حال کر رکھا ہے سینئر تاجر رہنما ئوں نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمت میںاضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے تمام اشیائے ضرورت کی قیمتیںبڑھ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ اس لحاظ سے بھی بلا جواز ہے کہ مٹی کے تیل کا استعمال انتہائی غریب طبقہ کرتا ہیتاجر رہنمائوں کہا کہ اگر حکومت نے خزانہ پر بوجھ کم کرنا ہے تو اسے نقصان میں چلنے والے اداروں اور کار پوریشنوںکی نجکاری کا عوامی مطالبہ پورا کرنا ہوگا جنہیں سابقہ حکمرانوں کی مفاد پرستانہ پالیسیوں اورا قرابا پروری نے تباہ کردیاہے قوم اب ان محکموں کے ملازمین کی فوج کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ