پاکستان کی مجموعی درآمدات میں پٹرولیم گروپ کا حصہ 20 سی22 فیصد ہے ، شبیر حسین چاولہ

مسلسل اضافے سے تجارتی خسارہ اس مالی سال کے اختتام تک 15.50 بلین ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر ہو جائیگا، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ہفتہ 3 مارچ 2018 19:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2018ء) پاکستان کی مجموعی درآمدات میں پٹرولیم گروپ کا حصہ 20 سی22 فیصد ہے اور ان کی قیمتوں میں گزشتہ چار پانچ ماہ سے مسلسل اضافے سے تجارتی خسارہ اس مالی سال کے اختتام تک 15.50 بلین ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر ہو جائیگا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سماجی و معاشی ترقی کیلئے توانائی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے توانائی بحران کا سامنا ہے ۔ پاکستان میں ابھی تک بجلی اور گیس کی طلب و رسد اور قیمتوں کا مسٴلہ حل نہیں ہوسکا جبکہ پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کو ہماری معیشت کا پہیہ رواں رکھنے کیلئے کلیدی اور بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمسلسل اضافے سے پاکستان کی پوری معیشت ہل کر رہ جاتی ہے کیونکہ صرف اس کی وجہ سے صنعت ، کاروبار اور سامان کی نقل و حمل سمیت ہر شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیداواری لاگت کے حوالے سے اس وقت پاکستان کا شمار دنیا کے 190 ملکوں میںسے 147 نمبر پر ہوتا ہے۔ جبکہ حالیہ اضافے سے پیداواری لاگت مزید بڑھے گی اور اس کی وجہ سے ہماری برآمدات میں دوبارہ کمی شروع ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں درآمدات اور برآمدات کا فرق پہلے ہی ملکی معیشت کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ حکومت نے موجودہ حالات کی سنگینی کا اعتراف کرتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہی کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے برآمدات میں بتدریج اضافے کا عمل شروع ہوا مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی ماہ سے مسلسل اضافہ نے برآمدی شعبہ کو ملنے والی ان سہولتوں کے فوائد کو یکسر زائل کر دیا ہے جبکہ اس کے مضمرات سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے محکمہ شماریات کے حالیہ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف گزشتہ چند دنوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.03 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے ملازمین اور عام آدمی کیلئے اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ بعد الیکشن بھی ہونے والے ہیں اور اس قسم کے ناپسندیدہ اقدامات سے حکومت کی سیاسی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔ اس لئے حکومت کو فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے حالیہ اضافے کو کم کرنے کیلئے اس کی قیمتوں کو کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنا تو سمجھ میں آتا ہے مگر جب اس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ ہو تو پھر حکومت کو معیشت کو منفی اثرات سے بچانے اور لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کم از کم اس اضافے کو اپنے ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے پورا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت پٹرولیم گروپ پر بھاری ٹیکس وصول کر رہی ہے لیکن وہ عالمی سطح پر اس کی قیمتوں میں کمی و بیشی کے باوجود اپنے محاصل میں کمی کرنے کو تیار نہیں حالانکہ حکومت کا بنیادی مقصد صنعت و تجارت اور عام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پیداواری لاگت میں کمی کی جائے اور اس کیلئے حکومت کو بہرحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ