ایل جی مصنوعی ذہانت سے آراستہ ڈیپ تھنک میں مزید جدت لانے پر کام شروع کردیا

پیر 5 مارچ 2018 18:45

ایل جی مصنوعی ذہانت سے آراستہ ڈیپ تھنک میں مزید جدت لانے پر کام شروع کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں مزید جدت لانے کا اعلان کیا ہے اور اسکے پورے بزنس ڈیویژن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا اپنا ٹول تیار کیا جارہا ہے اور ایل جی کی نئی پروڈکٹس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان ٹولز کو نصب کیا جائے گا ۔ ڈیپ تھنک1.0 ٹول پچھلے سال کوریا میں ایل جی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب میں تیار کیا گیا تاکہ مصنوعی ذہانت کی ریسرچ میں تیزی لائی جائے۔

اس پلیٹ فارم سے مصنوعی ذہانت کو آسانی کے ساتھ وسیع اقسام کی مصنوعات میں بھرپور انداز سے نصب کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کی بدولت مستقبل کی پرڈوکٹس میں گہرے انداز سے سیکھنے کی ٹیکنالوجیز شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے برانڈ تھنک کے ساتھ ایل جی کی مصنوعات ڈیپ تھنک کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ ان میں موبائل ڈیوائسز سے لیکر ہوم ایپلائنسز تک مصنوعات شامل ہیں۔

ڈیپ تھنک 1.0 میں مصنوعی ذہانت کے فنکشنز ہیں ،جیسے وائس، ویڈیو اور سینسر کی شناخت اور اسپیس و ہیومن باڈی کی شناخت، صارفین کی عادات کے ڈیٹا کو نوٹ کرکے آسانی پیدا کرنا ہے۔ ڈیپ تھنک 1.0 کو ایسے گراؤنڈ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ جس میں ہر طرح سے کھلے اور متنوع انداز کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔ یہ اینڈرائڈ، لینکس اور ویب او ایس جیسے آپریٹنگ پلیٹ فارمز پر بھی باآسانی چلتا ہے۔

ایل جی کے ڈیپ تھنک پلیٹ فارم میں کلاؤڈ سرورز کو استعمال کرتے ہوئے یہ مصنوعات وقت گزرنے کے ساتھ مزید اسمارٹ ہوتی جاتی ہیں۔ اس سیکھنے والے فیچر کی بدولت ایل جی کی مصنوعی ذہانت سے آراستہ مصنوعات نہ صرف بیرونی ماحول سمجھ سکیں گی بلکہ صارفین کے رویوں کو بھی سمجھنے لگتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ایل جی کا تھنک ایئرکنڈیشنر صارفین کی زندگی کا انداز سیکھتا جاتا ہے اور خودکار طور پر اس شخص کے مزاج کے مطابق کمرے کا درجہ حرارت رکھتا ہے۔

اسی طرح گاڑی میں ایل جی کی کیبن مانیٹرنگ ٹیکنالوجی ڈرائیور کے چہرے کے فیشل ایکسپریشنز اور تاثرات سیکھتا ہے اور سمجھ جاتا ہے کہ ڈرائیور کب نیند میں جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں تھنک خودکار طور پر گاڑی میں میوزک ایڈجسٹ کردیتا ہے جس سے گاڑی کے اندر لائٹنگ اور ماحول تبدیل ہوجاتا ہے۔ ڈیپ تھنک پہلے سے ہی مختلف مخصوص مصنوعات میں کمرشل سطح اور عام صارفین کے لئے استعمال ہورہا ہے۔

کوریا کے ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے سہولت اور آسانی پیدا کرنے کے لئے ایل جی کے ایئرپورٹ گائیڈ روبوٹس تعینات ہیں۔ اسی طرح ایل جی کا روبوٹ ویکیوم کلینر کرسی اور جانور کے درمیان فرق کو بھی ملحوظ رکھتا ہے اور اس کے مطابق صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ڈاکٹر آئی پی پارک نے کہا، "ڈیپ تھنک ہمارے واضح فلسفہ کا ثبوت ہے جس میں ہم اوپن پلیٹ فارم، اوپن پارٹنر شپ اور اوپن کنکٹویٹی کی حکمت عملی کے ذریعے اپنے صارفین کو انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت سے آراستہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

تھنک ہمارے صارفین کے اندر ہماری مصنوعات کے استعمال کے انداز کو مکمل طور پر تبدیل کردے گا، کیونکہ تھنک کی مصنوعات سے انہیں ایسی سیکھنے والی انٹیلی جنٹ سروسز کہیں میسر نہیں ہوں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع