پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ،برطانونی پاونڈسعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ

جمعرات 8 مارچ 2018 21:44

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ،برطانونی پاونڈسعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) مقامی اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ،برطانونی پاونڈسعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میںاضافہ ہوا جب کہ یورو کی قدر میں کمی ور چینی یو آن کی قدر میں استحکام رہا ۔فار یکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.57روپے سے گھٹ کر110.55روپے اور قیمت فروخت 110.67روپے سے گھٹ کر110.65روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.70روپے سے بڑھ کر111.80روپے اور قیمت فروخت112روپے سے بڑھ کر112.10روپے ہوگئی۔

گزشتہ روزیورو کی قدر میں 25 پیسے کی کمی اور برطانوی پونڈ کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.50روپے سے گھٹ کر137.25روپے اور قیمت فروخت139روپے سے گھٹ کر138.75روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید153.75روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت 155.25روپے سے بڑھ کر155.50روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت 29.55روپے سے بڑھ کر29.60روپے اور قیمت فروخت29.80روپے سے بڑھ کر29.90روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.30روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت30.55روپے سے بڑھ کر30.60روپے ہوگئی ، چینی یوآن کی قیمت خرید 17.50 روپے اور قیمت فروخت 18.30 روپے پر مستحکم رہی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات