مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی نئی کاروں کی فروخت 17 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار یونٹس رہی

منگل 13 مارچ 2018 22:36

مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی نئی کاروں کی فروخت 17 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار یونٹس رہی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) کریم اور اوبر ٹیکسی سروسز کے بیڑوں میں نئی کاروں کی تیز رفتار سہولت اور بڑھتے ہوئے آٹو قرضوں کے باعث رواں مالی سال 2017-18کے 8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی نئی کاروں کی فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت17 فیصد اضافے سے ایک لاکھ42ہزار یونٹس رہی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں ایک لاکھ21ہزار نئی کاریں فروخت کی گئی تھیں تاہم ماہ فروی2018 کے دوران نئی کاراوں کی فروخت جنوری2018کے مقابلے میں4.5فیصد کمی سے 19ہزار یونٹس رہی ہے۔ اس ضمن میں عارف حبیب کارپوریشن کے تجزیہ کار ارسلان حنیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فروری کا مہینہ جنوری سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اگرمعمول کے کام کے ایام ہوتے تو کاروں کی فروخت میں6.5فیصد دیکھنے میں آئی۔ آٹو موبائل ڈیلرز کاکہناہے کہ ہمیشہ جنوری میں نئے سال کی آمد کی وجہ سے نئی کاروں کی فروخت میں تیزی دکھائی دیتی ہے۔ ہمارا تخمینہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں نئی کاروں کی فروخت میں موجودہ افزائش نہ صرف برقرار رہے گی بلکہ25فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار سی سی کی حال ہی میں آئے ہوئے ماڈلز کی کاروں کی فروخت غیر معمولی طور پر زیادہ رہی ہے۔

کاروں کی فروخت میں ملک میں بڑھتی ہوئی تعمیراتی تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاما کے اعدادوشمار کے مطابق زیرتبصرہ مدت میں 1300سی سی کالروں کی فروخت2.3فیصد افزائش سے 64ہزار جبکہ ایک ہزار سی سی کے کاریں سالہ بہ سال کی نسبت 55فیصد کے زبردست اضافے سے 32ہزار633ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سوزوکی‘ کلٹس اور ویگن آر شامل ہیں۔ فروری2018میں1300سی سی کاروں کی فروخت جنوری کی نسبت2.7فیصد کمی سے 8,143جبکہ 800سی سی اور ایک ہزار سی سی سے کم قوت کی کاروں کی فروخت بشمول سوزوکی مہران اور بولان زیرہ تبصرہ عرصے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی37,543کے مقابلے میں21.5فیصداضافے 45,607رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد