پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی25 ارب55 کروڑ 34لاکھ ر وپے کااضافہ

جمعرات 15 مارچ 2018 22:40

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی25 ارب55 کروڑ 34لاکھ ر وپے کااضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 87.35پوائنٹس کے اضافے سی43495پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ54فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی25 ارب55 کروڑ 34لاکھ ر وپے بڑھ گئے اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت2کروڑ20لاکھ شیئرز زائد رہا۔

جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری یا حصص فروخت کرکے منافع نکالنے کے فیصلے میں تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں متوازی طور پر وقفے وقفے سے حصص کی فروخت بڑھنے سے مندی اور خریداری رجحان سے تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کاروباری اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس ایک موقع پر 43509پوائنٹس کی بلند اور 43368پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی آیا لیکن مجموعی طور پرتیزی کے اثرات غالب آگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 87.35پوائنٹس کے اضافے سی43495 پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس14.22 پوائنٹس اضافے سی21677.51 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس143.12پوائنٹس اضافے سے 73996.73 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس103.90 پوائنٹس اضافے سی31680.83پوائنٹس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر206 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب55 کروڑ 34رلاکھ وپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت90کھرب65ارب26 کروڑ25 لاکھ روپے سے بڑھ کر90کھرب 90ارب 81کروڑ59لاکھ روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے جمعرات کو22کروڑ4لاکھ 40ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں بدھ کو19کروڑ84 لاکھ32 ہزار390 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں بھی حوصلہ افزا رہیں۔

جمعرات کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت95.17 روپے اضافے سی2995.17 روپے اورکولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت49.13 روپے اضافے سی3149.13 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت50 روپے کمی سی7700 روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت17.80 روپے کمی سے 739.20 روپے ہو گئی ۔ لوٹی کیمیکل کی سرگرمیاں3کروڑ47لاکھ3ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ نیمر ری سنز،فوجی فوڈز،یونٹی فوڈز،آزگارڈ نائن،بینک آف پنجاب ،ایم ٹیکس لمیٹیڈ اور دوست اسٹیلز کے حصص کا بھی نمایاں کاروبار ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب