گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھائو میں ملا جلا رجحان رہا

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:55

گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھائو میں ملا جلا رجحان رہا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں محتاط رویہ کے باعث روئی کے بھائو میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروباری حجم بہت کم رہا۔ فی الحال جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 5 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا ہے، جس میں اچھی کوالٹی کی روئی تقریباً20تا 25فیصد ہوگی۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 7500 روپے کے بھائو پر بند کیا۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 6200تا 7800روپے جبکہ پھٹی جو بہت قلیل مقدار میں دستیاب ہے کا بھائو فی 40 کلو 2800 تا 3100 روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ملز کے بڑے گروپوں نے بیرون ممالک سے روئی کی تقریباً 25 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں، اس کی ڈیلیوری میں مصروف ہیں جبکہ کچھ ضرورت مند ملیں خریداری کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چین کے شہر شنگائی میں یارن ایکسپو منعقدہوا ہے، جو 14 تا 16 مارچ تین دن کیلئے تھا اس میں شرکت کیلئے کئی مل والے گئے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کپاس کی بین الاقوامی منڈیوں میں بھی روئی کے بھائو میں ملا جلا رجحان رہا۔ دریں اثنا حکومت کی جانب سے گیس کے دام میں 5 تا 7 فیصد اضافہ کرنے کی نوید سنی جارہی ہے جس کے باعث صنعت کار اضطراب کا شکار ہیں۔

جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر بھی شامل ہے۔ وہ اسکی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی پیداواری لاگت زیادہ ہونے سے برآمد متاثر ہورہی ہے، گیس کے دام میں مزید اضافہ کرنے سے رہی سہی برآمد بھی اثر انداز ہوگی۔ نسیم عثمان کے مطابق ملک میں کپاس کی کل پیداوار ایک کروڑ 16 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔ پنجاب کی حکومت آئندہ سیزن میں کپاس کی کاشت میں اضافہ کرنے کی غرض سے کپاس کے سرٹیفائیڈ کاشتکاروں کو بیج کی فی بیگ پر 700 روپے کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت پر اپریل مہینے سے پہلے تک پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ صوبہ سندھ کے زریں علاقوں میں جزوی طور پر کپاس کی کاشت شروع ہوگئی ہے تاہم پانی کی کمی کی شکایت کی جارہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)