اس سال اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد تک رہ سکتی ہے‘ افراطِ زر 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے‘ایف بی آرکی جانب سے محصولات وصولی میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا ہے‘ وزیراعظم کے مشیرِ برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا بیان

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) وزیراعظم کے مشیرِ برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کی حالت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد تک رہ سکتی ہے جبکہ افراطِ زر 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بیآٓر) کی جانب سے محصولات وصولی میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی مدد سے زرمبادلہ ملک میں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نیٹ عالمی ذخائر کو دیکھنے کے لیے مختلف طریقہ کار موجود ہے،ان اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے کل 50 ارب ڈالرز کے ذخائر کو ملک کے 70 ارب ڈالرز کے قرضوں اور کل 20 ارب ڈالر کے ذخائر کے مقابلے میں منفی تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے زور دیا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ ملک میں معیشت کا حجم قرضوں کے شرح نمو کے مقابلے تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسی تناظر میں موجودہ سال شرح نمو 6 فیصد تک ہو جائے گی جبکہ آنے والے برسوں میں یہ 7 سے 8 فیصد تک بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں درست شرح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور ہم اس امر میں بہتر کام کر رہے ہیں‘ شرح نمو کے تناسب سے بیرونی قرضے 24 فیصد سے کم ہو کر 20.8 فیصد رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی یہ حالت سابقہ حکومتکی جانب سے وراثت میں ملی تھی جس کی حالت زار تھی تاہم اب اس میں بہتری سب کے سامنے ہے۔تین سال قبل پاکستان اسٹیل ملز کی بندش کے حوالے سے حقائق بتاتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسٹیل ملز کو گیس کی قیمت، ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے عوض 2 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا جبکہ اس کی سیلز 85 کروڑ روپے تھی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی ملازمین کی شرح پیداوار سے 10 گنا زائد ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آٓئندہ مالی سال کے بجٹ میں افراط زر میں کمی اور معاشی ترقی میں اضافے پر توجہ مرکوز ہوگی جبکہ لوگوں کے ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..