نیشنل لاجسٹکس سیل کا پاکستان ریلویز کے ساتھ کاروباری تعلقات کو قابل ِ فخر قرار دیدیا

گندم کی ٹرانسپورٹیشن اور ڈرائی پورٹس کے آپریشنز سمیت مختلف امور اور شعبوں میںورکنگ ریلشن شپ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:14

نیشنل لاجسٹکس سیل کا پاکستان ریلویز کے ساتھ کاروباری تعلقات کو قابل ِ فخر قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی ) نے پاکستان ریلویز کے ساتھ کاروباری تعلقات کو قابل ِ فخر قرار دیاہے اور گندم کی ٹرانسپورٹیشن اور ڈرائی پورٹس کے آپریشنز سمیت مختلف امور اور شعبوں میںورکنگ ریلشن شپ بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ نیشنل لاجسٹکس سیل کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مشتاق احمدفیصل کی سربراہی میں این ایل سی حکام کے ایک اعلیٰ سطح کے وفدنے ریلوے ہیڈکوارٹرزلاہور میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی ، ملاقات میں چیئرپرسن پاکستان ریلویز محترمہ پروین آغا، چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز اور نیشنل لاجسٹکس سیل ملک بھرمیں کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہم دونوں قومی اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ اور استحکام دیں گے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے ، این ایل سی کے تعاون سے سبی ہرنائی سیکشن کو بحال کررہاہے ۔

اس سیکشن پر دس برس پہلے علیحدگی پسندوں نے کارروائیاں کرتے ہوئے پل اور ٹریک تباہ کردیئے تھے۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ سبی ہرنائی سیکشن کی بحالی ریلوے کی طرف سے قوم کے لیے ایک بڑا تحفہ ہوگی جس میں این ایل سی نے بطور ادارہ قابل فخر کام کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کوہاٹ ایکسپریس کے بعد بہت جلد مہران ایکسپریس بھی بحال کرنے جارہاہے۔

ریلوے کی موجودہ انتظامیہ نے اسے ناکامی اور تباہی کی بجائے بحالی اور کامیابی کے ٹریک پر رواں دواں کردیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کاروباری معاملات میں پیدا ہونے والے مسائل کو باہمی افہام و تفہیم اور ایک قومی سوچ کے ساتھ حل کیاجائے گا۔ نیشل لاجسٹکس سیل کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مشتاق احمدفیصل نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے بطور وفاقی وزیر ریلویز دونوں قومی اداروں کے تعلقات کے فروغ اور تعاون میں اضافے کے لیے ہمیشہ بڑے بھائی کا مثبت کردار ادا کیاہے اور اب بھی این ایل سی اور ریلوے مل کر ایسے منصوبوں پر کام کرسکتے ہیں جو گیم چینجزثابت ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..