پنجاب کی صوبائی حکومت کا زراعت کے شعبہ کی ترقی اور شعبہ میں جدید رجحانات متعارف کرانے کیلئے 2.25 ارب روپے کا منصوبہ شروع

پیر 19 مارچ 2018 10:10

پنجاب کی صوبائی حکومت کا زراعت کے شعبہ کی ترقی اور شعبہ میں جدید رجحانات متعارف کرانے کیلئے 2.25 ارب روپے کا منصوبہ شروع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) زراعت کے شعبہ کی ترقی اور شعبہ میں جدید رجحانات متعارف کرانے کے لئے پنجاب کی صوبائی حکومت نے 2.25 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران زراعت کے شعبہ کی ترقی اور پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ شعبہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیلئے منصوبہ کے تحت جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے زراعت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ کے تحت آبپاشی بر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ڈرپ اریگیشن سسٹم سے 11 ہزار ایکڑ رقبہ کو سیراب کرنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسی طرح صوبہ کے مختلف علاقوں میں 15 سو ایکڑ سے زائد رقبہ کو سیراب کرنے کیلئے ڈرپ سپرنکلر سسٹم بھی لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خصوصی اقدامات کے تحت ٹنل فارمنگ کے رجحانات کے فروغ کیلئے 350 ایکڑ رقبہ پر ٹنل فارمنگ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ کی تکمیل سے زراعت کے شعبہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے فروغ سے زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سولر سسٹمز کی تنصیب پر 60 فیصد جبکہ ٹنل فار ٹیکنالوجی کیلئے 50 فیصد اور سپرنکلر اریگیشن سسٹم کی تنصیب کیلئے 60 فیصد کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی