اسلام آباد،پنجاب فوڈ اتھارٹی تاجروں کو ان کے ٹریڈ کے حوالے سے ایس او پی فراہم کرے،خورشید احمد قریشی

پیر 19 مارچ 2018 22:58

اسلام آباد،پنجاب فوڈ اتھارٹی تاجروں کو ان کے ٹریڈ کے حوالے سے ایس او پی فراہم کرے،خورشید احمد قریشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی تاجروں کو ان کے ٹریڈ کے حوالے سے ایس او پی فراہم کرے۔ تاجر نمائندوں سے میٹنگ میں تاجروں کو ایجوکیٹ کیاجائے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اصلاح کو ترجیح دے نہ کہ جرمانوں کے ذریعے پیسے اکٹھے کرے ان خیالات کااظہار مرکزی صدرآل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈخورشید احمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے صوبہ بھر میں ممبران جمعیت القریش اور دوسرے ٹریڈ سے تعلق رکھنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اصلاح کو ترجیح دے نہ کہ بھاری جرمانوں کے ذریعے پیسے اکھٹے کرنے کو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی تاجروں کو ان کے ٹریڈ کے لحاظ سے ایس او پی فراہم کرے۔

تاجر نمائندوں سے میٹنگ کے ذریعے تاجروں کو ایجوکیٹ کیا جائے تا کہ لا علمی یا کم علمی کی وجہ سے جو کمزوریاں یا خرابیاں ہیں ان کو دور کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ باالخصوص گوشت کے دکانداروں کو چیک کرنے کے لیے ویٹرنری اسپیشلسٹ ضروری ہے۔ جو کہ لیبارٹری رپورٹ کے تحت فیصلہ کرے نہ کہ ایک فوڈ انسپکٹر گوشت کو ناقص قرار دے کر منوں کے حساب سے گوشت تلف کردے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ملک میں گوشت کی قلت اور بحران ہے ایسے میں نااہل لوگ منوں گوشت کو تلف کر کے ملک میں گوشت کا مزید بحران پیدا کرنے کر رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کو بھی ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر متعلقہ اور نااہل افراد کو پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بھرتی کیے جانا تشویشناک عمل ہے۔ حکومت پنجاب کو بدنام کیے جانے کی سازش کی جارہی ہے۔

اس وقت پنجاب میں تاجروں کو لائسنس کی مد میں 4ادارے الگ الگ مطالبات اور جرمانے کررہے ہیں ۔ان اداروں میں TMA، لوکل گورنمنٹ، فوڈ اتھارٹی اور مارکیٹ کمیٹی شامل ہیں۔ تاجر کون کون سے ادارے سے ٹریڈ لائسنس بنوائیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب پر زور مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اور اصلاح کی بجائے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا