لاہور ،انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس 2018لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، ترجمان لائیوسٹاک

پیر 19 مارچ 2018 22:42

لاہور ،انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس 2018لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، ترجمان لائیوسٹاک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) دوروزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کاافتتاح مہمان خصوصی نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے کیا اس موقع پر جسٹس (ر)جاوید اقبال چیئرمین نیب پاکستان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروفیسرڈاکٹرطلعت نصیرپاشا وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز لاہور،ڈاکٹرعبدالرحمٰن ڈائریکٹرجنرل(توسیع)،پروفیسرڈاکٹر مسعود ربانی پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، ڈاکٹرآصف رفیق ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، ڈاکٹرمحمداشرف ڈائریکٹر لاہورڈویژن لاہور،ڈاکٹرمحمدارشد چیئرمین پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن/پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل،پنجاب کے مختلف اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیوسٹاک ، نامورپروفیسرز،فیلڈ کے سائنسدان ،ملکی ماہرین،محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری افسران،مرغبان اورمویشی پال حضرات،فیڈمل مالکان، بریڈرزاوردیگر سٹیک ہولڈرزنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف کمپنیوں کے سٹالز بھی لگائے گئے اور محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے بھی سٹال لگایاگیا جہاں پر محکمہ کے سینئرویٹرنری آفیسر نے آنے والے مہمانوں کو محکمہ کی جاری شدہ سکیموں کی آگاہی اور لٹریچر فراہم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے آنے والے معزز مہمانانِ گرامی کو خراج تحسین پیش کیااور محکمہ لائیوسٹاک کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوںنے دودھ کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میںتفصیل سے بتایااورکہاکہ دودھ کی پیداوارکے حوالے سے پاکستان دنیا بھرمیں منفرد مقام رکھتاہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے اس دوروزہ بین الاقوامی کانگریس میںخوبصور ت سٹال لگانے والوں کوخوب سراہااور پروگرام کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ اس کانگریس سے ویٹرنری شعبہ سے منسلک طلبہ وطالبات کو بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملے گا۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ میں موجود خالی آسامیوںپر تعیناتی کے لیے جلد ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو سیٹوں کے بارے میں سفارشات ارسال کردی جائیں گی۔ انہوںنے مزید کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی ترقی میں فیلڈ افسران واہلکاران نے شب وروز محنت سے اپناحصہ ڈالا۔سیکرٹری لائیوسٹاک رسک الائونس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی منظوری عنقریب ہوجائے گی۔

کانگریس کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے جسٹس (ر)جاوید اقبال چیئرمین نیب نے کہاکہ پاکستان کے تمام اداروں میں معاملات کو دیکھتے ہوئے کرپشن ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں تاکہ ملک و قوم کی ترقی میں یہ ادارے اپنا کردارفعال طریقے سے اداکرسکیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ اس فورم پر مجھے طلبہ کویہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ انہیں وہ معلومات فراہم کی جارہی ہیں جوکہ ملکی سطح پر دی جاتی ہیں۔

انہوں نے آخر میں’’ سے نو ٹوکرپشن‘‘کے حوالے سے بھی طالب علموں کو آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اگرہم امانت اوردیانت کے ساتھ عوام کی خدمت کریں تو ہمارے بہت سے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے اسلامی تعلیمات کو زیربحث لاتے ہوئے اسلامی اقدار، احکامات اوراخلاقی قدروں کے حوالے سے بھی شعوراجاگرکیا۔ اس دوروزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس میںفارماسیوٹیکل اورلائیوسٹاک مصنوعات بنانے والی کمپنیوں، دیگرویٹرنری اورتربیتی اداروںکے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک کے معلوماتی سٹالز لگائے گئے۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرمحمدارشد صدر پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن نے لائیوسٹاک سیکٹر کودرپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویزپیش کیں۔اس افتتاحی تقریب میں بین الاصوبائی اوربین الاقوامی ماہرین نے اپنے اپنے مقالہ جات بھی پیش کئے۔تقریب کے آخرمیں محکمہ لائیوسٹاک ، اساتذہ کرام اورپرائیویٹ سیکٹر میں نمایاںکارکردگی سرانجام دینے والوںمیں ایکسیلنٹ ایوارڈ بھی تقسیم کئے ۔

یہ دوروزہ کانگریس آج بھی جاری رہے گی اور لائیوسٹاک کے مختلف شعبہ جات سے متعلق مقالہ جات کاسلسلہ جاری رہے گا۔ امید ہے کہ تمام صوبہ جات سے آنیوالے لائیوسٹاک سیکٹر سے وابستہ فارمرحضرات اس سے خوب استفادہ کریںگے اوریہاں سے حاصل کی گئیں ریسرچ تجاویز لائیوسٹاک کی ترقی میں سنگ میل کادرجہ پائیں گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال