پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ،

سرمایہ کاری مالیت میں 97 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 20 مارچ 2018 23:15

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمنگل کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس44ہزار کی بلند نفسیاتی حد کو بھی عبور کرتا ہوا770.14پوائنٹس کے اضافے سی44309.74پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ حصص کی خریداری بڑھنے کے سبب 58.63فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت97ارب 64کروڑ88لاکھ روپے کے اضافے سے 91کھرب 60ارب روپے سے تجاوز کر گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت10کروڑ39لاکھ 40ہزار شیئرز زائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتداء سے ہی منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں تیزی کی رفتار سست تھی تاہم بعد ازاں غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں نے دھڑا دھڑ حصص خریدنے شروع کردئے جس کے نتیجے میں تیزی کی رفتار تیز ہوگئی اورکے ای100انڈیکس43600،43700،43800،43900،44000،44100،44200،44300،44400اور44500کی نفسیاتی حدیں عبور کرتا چلا گیا بعد ازاں معمولی گراوٹ سے 44400اور44500کی نفسیاتی حدیں بحال نہ رہ سکیں لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس770.14پوائنٹس کے اضافے سی44309.74پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس473.77 پوائنٹس اضافے سی22173 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس1002.83پوائنٹس اضافے سی75211.01 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس344.04 پوائنٹس اضافے سی31963.17 پوائنٹس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر382 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی224کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں97ارب 64کروڑ88لاکھ روپے روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 90کھرب63ارب18کروڑ41لاکھ روپے سے بڑھ کر91کھرب 60ارب 83کروڑ29لاکھ روپے ہو گئی گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی21کروڑ99لاکھ9ہزار شیئرز رہا جب کہ اس کے مقابلے میں پیر کو11کروڑ99لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم ھی بہتر رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت462.50 روپے اضافے سی9812.50 روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت36.26 روپے اضافے سی776.26 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 150.23روپے کمی سی2854.37 روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت149.62 روپے کمی سی2842.88 روپے ہو گئی ۔گذشتہ روز نیمر ری سنز کی سرگرمیاں1کروڑ52لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ ٹی آر جی پاک،لوٹی کیمکل ،یونٹی فوڈز ، عائشہ اسٹیل مل ،فوجی سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک اور بینک الفلاح کے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ