سی پیک سے وسطی ایشیائی ممالک بھی ایک تجارتی پلیٹ فارم بنیں گے،احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے پر دور رس اثرات مرتب کر یگی ،خطے کے ممالک کو سیاسی معاملات سے نکل کر معیشت کی طرف گامزن ہونا ہوگا ۔ دنیا کو پرامن بنانا سب سے بڑا چیلنج ہے ، کانفرنس سے خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 15:17

سی پیک سے وسطی ایشیائی ممالک بھی ایک تجارتی پلیٹ فارم بنیں گے،احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ دنیا کو پرامن بنانا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے ، دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جاسکتا ہے ، پاکستان دہائیوں سے سیاسی تنازعات کا شکار رہا ہے تاہم اب گوادر خطے کا آبی تجارتی مرکز بن رہا ہے پاکستان کو منفرد جغرافیائی حیثیت حاصل ہے جس کی وجہ سے پاکستان تین خطوں کو آپس میں ملاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں صنعتی زون قائم کئے جارہے ہیں چین سے پاکستان کے راستے سامان دوسرے ملکوں تک پہنچے گا پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے سی پیک سے وسطی ایشیائی ممالک بھی ایک تجارتی پلیٹ فارم بنیں گے وسطی ایشیا سے لیکر روس تک کے ممالک سی پیک سے منسلک ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کی تاریخ اور ثقافت میں بہت مماثلت ہے ہماری ثقافت کی جڑیں وسطی ایشیائی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں اسی وجہ سے ان ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع ہیں دنیا کی گلوبل ویلج بنتی جارہی ہے اکیسویں صدی میں جنوبی ایشیا کے لوگ غربت سے چھٹکارا حاصل کررہے ہیں ایشیا دنیا کے معاشی مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے خطے کے ممالک کو سیاسی معاملات سے نکل کر معیشت کی طرف گامزن ہونا ہوگا بیسویں صدی سیاست کی صدی تھی تاہم ابھی اکسویں صدی جدید ٹیکنالوجی اور معیشت کی صدی ہے آج ہر ملک اپنی معاشی ترقی پر نظر رکھے ہوئے ہیں وہی کامیاب ہے جو باہمی تعاون کے نظریے پر گامزن ہے چین پاکستان میںمختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے وسطی ایشیائی ممالک سے کاسا جیسے منصوبوںپر کام جاری ہے وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ کاسا سے پاکستان ، افغانستان اور بھارت توانائی کے شعبے میں مستفید ہوسکیں گے تاپی منصوبہ بھی جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی