اے سی سی اے پاکستان کے زیر اہتمام فنانشل انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ کامرس، آئی ٹی اور قومی معیشت اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں کی نمائندہ شخصیات کی باہمی مشاورت کے لئے لیڈرشپ ڈائیلاگ کے سلسلے کی پہلی کانفرنس کا انعقاد

بدھ 21 مارچ 2018 15:17

اے سی سی اے پاکستان کے زیر اہتمام فنانشل انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ کامرس، آئی ٹی اور قومی معیشت اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں کی نمائندہ شخصیات کی باہمی مشاورت کے لئے لیڈرشپ ڈائیلاگ کے سلسلے کی پہلی کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) اے سی سی اے پاکستان کے فنانشل انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ کامرس، آئی ٹی اور قومی معیشت اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں کی نمائندہ شخصیات کی باہمی مشاورت کے لئے لیڈرشپ ڈائیلاگ کے سلسلے کی پہلی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیاجس میں پارلیمنٹیرئنز، ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے چیف ایگزیکٹیوز اور نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صنعت و تجارت سے متعلق امور معیشت کی ترقی اور مستقبل کے چیلنجز پر غوروخوض کیاگیا اور دنیا میں پاکستان کاوقار بلند کرنے، طلباء و طالبات کی پیشہ وارانہ تربیت اور مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق تعلیمی و تربیتی سہولیات میں اضافے سمیت ان انٹرنیشنل مارکیٹ کی ضروریات اور رجحانات کے مطابق قومی ترجیحات کے تعین کے لئے سفارشات مرتب کی گئیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل اور وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر اقتصادی حالات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری اور اس نوعیت کے دیگر میگا پراجیکٹس کابھی ذکر کیا گیا جس سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اور مستقبل میں اس کے قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

مارکیٹ ہیڈ اے سی سی اے اسد حمید خان نے کہا کہ ہم نے پاکستانی نوجوانوں کے لئے دنیا بھر میں ترقی کے در کھول دیئے ہیں اور اس وقت بڑی تعداد میں پاکستان سے نواجوان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنی صلاحیتوں سے نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں اور اے سی سی اے ڈیجٹل فنانسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے میں تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ پینل مباحثوں میں طارق حامدی،شہریار حیدری، پرویز عباسی، عدنان شاہد، طارق رشید، عقیلہ ممتاز، عامر غوری، عنیقہ سندھو، ندیم اے ملک، عثمان حیات، عالیہ ماجد، آغا ظفر عباس، فیصل مشتاق اور اسد حمید خان نے ڈیجٹل ٹیکنالوجی، ٹریڈ، ٹیلکو سیکٹر، آئی ٹی سیکٹر، کامرس، عالمی قوانین، تجارت اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے افق پر ایک ایسی ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس کا مستقبل روشن ہے۔ واضح رہے کہ یہ اے سی سی اے پاکستان کے زیراہمتام پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن 2018ء کے سلسلے کی پہلی کانفرنس تھی جبکہ کل جمعرات کو لاہور میں دوسری اور 27 مارچ کو اس سلسلے کی تیسری کانفرنس کراچی میں ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی