جنوبی ایشیا میں خدمات بزنس کی وسیع گنجائش،

پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط کاروباری ایجنڈے اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاکستان چیپٹر کے نائب صدر افتخار علی ملک کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 15:36

جنوبی ایشیا میں خدمات بزنس کی وسیع گنجائش،
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاکستان چیپٹر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں خدمات کی تجارت کی بڑی گنجائش موجود ہے اور اس پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں مضبوط کاروباری ایجنڈے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔نیپال میں چھٹی 3 روزہ سارک بزنس کنکلیو میں شرکت کے بعد گزشتہ روز لاہور واپسی پر صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران افتخار علی ملک نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے جغرافیائی محل وقوع، قربت، یکساں ثقافتی اور اقتصادی ہم آہنگی کا بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط کاروباری ایجنڈے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کنکلیو ایک بڑی کامیابی تھی کیونکہ بھوٹان، نیپال اور سارک ممبران کے تمام تجارتی رہنماء، وزراء اور خاص طور پر نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے اتفاق کیا کہ سیاسی چیلنجز اور مجبوریوں کے باوجود سارک ممالک کے لیے اقتصادی ایجنڈا سب سے اہم ہے مگر بدقسمتی سے یہ سب ہماری ترجیحات میں شامل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان پائیدار تعلقات کے قیام کے لیے اقتصادی ایجنڈا سر فہرست ہونا چاہیے۔

دنیا کے دیگر خطوں کا جنوبی ایشیا کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ عالمی آبادی کا پانچواں حصہ سارک خطے میں رہائش پذیر ہے جبکہ دنیا کے ہر پانچ میں سے دو غریبوں کا تعلق اس علاقے سے ہے،خطے کا عالمی پیداوار میں حصہ صرف 3 فی صد اور برآمدات میں صرف 2 فی صد ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کی انٹرا ریجنل تجارت اس کی مجموعی تجارت کا تقریبا 5 فیصد ہے جبکہ مشرقی ایشیا میں یہ تناسب 50 فی صد اور لاطینی امریکہ میں تقریباً 20 فی صد ہے یہاں تک کہ انتہائی نامناسب ٹرانسمشن اور ٹیلی مواصلات کے کمزور بنیادی ڈھانچے کے باوجود افریقا میں یہ تناسب 10 فی صد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ منسلک ملک اور خطے کی سب سے بڑی معیشت ہونے کی وجہ سے اس کی سب سے زیادہ ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے اور سارک کے تمام ممبران کے لیے اس کی بڑی مارکیٹوں تک رسائی کی سہولت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان ٹیرف رکاوٹیں بھی بڑے مسائل کو جنم دے رہی ہیں اور یہ بھارت کا فرض ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور تجارت بڑھانے کے لیے آگے بڑھ کر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑی رکاوٹ نان ٹیرف رکاوٹوں کے بارے میں شعور کی کمی ہے، کاروباری تنظیموں اور اداروں کو اس سے آگاہی کے لیے سیمینار منظم کرنا چاہئیں اس سے بھی تجارت کے اضافے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سارک کے رکن ممالک کو سیاحت اور خدمات کی علاقائی تجارت کی طرف توجہ دینی چاہیے اس سے بھی جنوبی ایشیا کی معیشت کو عالمی سطح پر مسابقت میں مدد ملے گی اسی طرح، توانائی اور بجلی کے شعبوں میں تعاون بھی تجارتی تعلقات کے غیر روایتی شعبے ہیں جن کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بجلی کا مربوط گرڈ بجلی کے اخراجات کو کم کرنے اور تمام رکن ممالک کے لئے مینوفیکچرنگ کی مسابقت بڑھانے میں معاون ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، نیپال، بھوٹان، افغانستان اور بھارت میں بھاری ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت موجود ہے جس کو انٹرا ریجنل بجلی کے کاروبار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سارک ارکان نے اسلام آباد میں سارک چیمبر ہیڈکوارٹرز کی 9 منزلہ سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی تعمیر کے ضمن میں پاکستان کے کردار کو سراہا جو افتخار علی ملک کی ذاتی کاوشوں اور بھر پور دلچسپی کی وجہ سے آئندہ ستمبر تک پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔ اس موقع پر سارک چیمبر کے ایڈوائزر زبیر احمد ملک نے کہا کہ یہ کانفرنس یقینی طور پر خطے میں زیادہ خوشحالی اور اسے اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے ایک بڑی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سارک کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تو معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جس سے خطے کے تمام ممالک اور عوام مستفید ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن