اوپن مارکیٹ میں ڈالر 116 روپے کا ہوگیا ،ْ فاریکس ایسوسی ایشن

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ

بدھ 21 مارچ 2018 16:53

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 116 روپے کا ہوگیا ،ْ فاریکس ایسوسی ایشن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جو 116 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں پیسے کی قدر میں کمی آرہی ہے اور ڈالر مسلسل اوپر کی طرف جارہا ہے جس کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 116 روپے ہوگئی ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 116 روپے کا ہونے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں اس کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 115 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 3روپے مہنگا ہوکر 140روپے 50 پیسیپرپہنچ گیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 4 روپے مہنگا ہوکر 160 روپے کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 80 پیسے مہنگا ہوکر 30.60 روپے پرپہنچ گیا جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 70 پیسے مہنگا ہوکر 31.20 روپے کاہوگیا۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرض بڑھ گیا ہے اور 8 ہزار ایک سو ارب سے تجاوز کر گیا ۔معاشی تجزیہ کار اسد رضوی کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہیں اور بیرونی قرض اور دیگر ادائیگوں پر ہفتہ وار 20 سے 25 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے۔معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد مہنگائی کا دور شروع ہوگا، گاڑیاں اور دیگر چیزیں مہنگی ہوں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی