ڈالر کی قدر میں اضافے سے متوقع طور پر منافع بڑھنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ ،تیل وگیس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ، سرمایہ کاری مالیت میں 37 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کا ضافہ

بدھ 21 مارچ 2018 22:49

ڈالر کی قدر میں اضافے سے متوقع طور پر منافع بڑھنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ ،تیل وگیس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) ڈالر کی قدر میںاضافے سے متوقع طور پر منافع بڑھنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ ،تیل وگیس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں بدھ کو بھی دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس44600 کی بلند نفسیاتی حد کو بھی عبور کرتا ہوا336.21پوائنٹس کے اضافے سی44645.95پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 48.84فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت37ارب 28کروڑ83لاکھ روپے کے اضافے سے 91کھرب98ارب روپے سے تجاوز کر گئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت۱یک کروڑ28لاکھ 37ہزار شیئرز کم رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورمنگل کو تیزی رجحان جاری رہنے کے زیر اثر بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اٹھان اور اس کے نتیجے میں شرح سود بھی بڑھنے کے قوی امکانات کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ،بینکنگ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حصص میں غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروںنے حصص خریداری میں دلچسپی کا مظاہرہ کیاجس کے نتیجے میںکے ای100انڈیکس 44400،44500,،44600،44700اور44800پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں عبور کرتا چلا گیا بعد ازاں معمولی گراوٹ سی44700اور 44800کی نفسیاتی حدیں بحال نہ رہ سکیں لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس336.21پوائنٹس کے اضافے سی44645.95پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس191.73 پوائنٹس اضافے سی22365.51 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس184.04پوائنٹس اضافے سی75395.05 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس160.35 پوائنٹس اضافے سی32123.52 پوائنٹس ہو گئی ۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر389 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی190کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 179 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں37ارب 28کروڑ83لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 91کھرب 60ارب 83کروڑ29لاکھ روپے سے بڑھ کر91کھرب98ارب 12کروڑ12لاکھ روپے ہو گئی گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم20کروڑ70لاکھ 71ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں منگل کو21کروڑ99لاکھ9ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم۱یک کروڑ28لاکھ 37ہزار شیئرز کم رہاگزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت42.50 روپے اضافے سی9855 روپے اورگندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمت41.13 روپے اضافے سی863 روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت88.82روپے کمی سی2765.55 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت24.75 روپے کمی سی1975 روپے ہو گئی ۔گذشتہ روزلوٹی کیمکل کی سرگرمیاں1کروڑ64لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ ٹی آر جی پاک،سوئی سدرن گیس کمپنی ،یونٹی فوڈز ،نیمر ری سنز، عائشہ اسٹیل،اینگرو پولیمر ،شبیر ٹائلز اور فوجی فوڈزکے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق دو روزہ تیزی کے بعد آج ( جمعرات ) مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کے تحت تیزی کا سلسلہ محدود ہونے کا امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک