پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 384پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت62ارب 89کروڑ31لاکھ روپے کے اضافے سے 92کھرب61ارب روپے سے تجاوز کر گئی

جمعرات 22 مارچ 2018 21:22

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 384پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمسلسل چوتھے روز جمعرات کو بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس45ہزار کی بلند نفسیاتی حد کو بھی عبور کرتا ہوا384.27پوائنٹس کے اضافے سی45030.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ حصص کی خریداری کا رجحان بڑھنے کے باعث51.39فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت62ارب 89کروڑ31لاکھ روپے کے اضافے سے 92کھرب61ارب روپے سے تجاوز کر گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت2کروڑ13لاکھ 72ہزار شیئرززائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سیمنٹ کی قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر سیمنٹ جب کہ گنے کے امدادی قیمت کا مکینزم تبدیل کرنے کے فیصلے پر شوگر ملز کے حصص میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا اس کے علاوہ کیمکل اور فرٹیلائزر سیکٹر کے شیئرز کی خریداری کا رجحاندیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں گزشتہ تین روز سے جاری تیزی کا تسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میںکے ای100انڈیکس 44700،44800،44900اور45000پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں عبور کرتا چلا گیاٹریڈنگ کے دوران وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے تحت اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیالیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 384.27پوائنٹس کے اضافے سی45030.22پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس204.09 پوائنٹس اضافے سی22569.60 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس662.31پوائنٹس اضافے سی76057.36 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس219.85 پوائنٹس اضافے سی32343.37 پوائنٹس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر393 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 171 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں62ارب 89کروڑ31لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت91کھرب98ارب 12کروڑ12لاکھ روپی سے بڑھ کر92کھرب61ارب1کروڑ43لاکھ روپے ہو گئی گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم22کروڑ84لاکھ 44ہزار شیئرز رہا جب کہ اس کے مقابلے میں بدھ کو20کروڑ70لاکھ 71ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم2کروڑ13لاکھ 72ہزار شیئرززائد رہاگزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت81.57 روپے اضافے سی2056.57 روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت23.57 روپے اضافے سی831.11 روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی فلپ موریس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت92.51روپے کمی سی2750.37 روپے اورباٹاکے حصص کی قیمت67.55 روپے کمی سی2698 روپے ہو گئی ۔گذشتہ روزٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں2کروڑ23لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ لوٹی کیمکل ،فوجی فوڈز،آزگارڈ نائن نیمر ری سنز،یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک،فوجی سیمنٹ ،شبیر ٹائلز اوردیوان سیمنٹ کے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کا روباری ہفتے کے اختتام پر آج ( جمعہ ) مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کے تحت تیزی کا سلسلہ محدود ہونے کا امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی