صنعتی تعاون کیلئے چینی ماہرین کے وفد کی سرمایہ کاری بورڈ میں نجی شعبہ کے وفود سے ملاقاتیں

جمعرات 22 مارچ 2018 21:22

صنعتی تعاون کیلئے چینی ماہرین کے وفد کی سرمایہ کاری بورڈ میں نجی شعبہ کے وفود سے ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)صنعتی تعاون کیلئے چینی ماہرین کے وفد نے سرمایہ کاری بورڈ میں نجی شعبہ کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ضمن میں چینی ماہرین نے تین مختلف سیشنز میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پہلے سیشن میں مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پہلی مرتبہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کو چین کے حکومتی ماہرین کے ساتھ رابطوں اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کے شعبہ میں رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ دوسرے سیشن میں پاکستان کیمیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان میں اینگرو اور ستارہ کیمیکل سمیت متعدد اہم صنعتی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ میسرز اینار کی جانب سے اس موقع پر نیپھاتا کریکر کمپلیکس میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس کمپلیکس کے آغاز میں چین کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔ چائنہ انٹرنیشنل انجینئرنگ کنسلٹنگ کارپوریشن کے ڈپ-ٹی ڈویژن ڈائریکٹر نے دونوں ممالک کے درمیان پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں دستیاب مواقع کے بارے میں بریفنگ دی جس کے بعد سوال و جواب کا جامع سیشن منعقد ہوا۔

تیسرے سیشن میں پاکستان سٹیل ملٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور ایسوسی ایشن کے دیگر نمائندوں نے چینی ماہرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل سٹیل اور امریلی سٹیل کی جانب سے پاکستان میں سٹیل کی صنعت کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ مغل سٹیل کے نمائندہ نے پاکستان میں سٹیل کی صنعت میں چینی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے اختتامی ریمارکس میں سرمایہ کاری بورڈ کی سیکرٹری سمیرا نذیر صدیقی نے چینی ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو اپنے تجربات میں شریک کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ سی پیک کے تحت پاکستان کے نجی شعبہ اور چین کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید