نیپال سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آئندہ دو سال کے لئے صدارت 26 مارچ کو سری لنکا کے حوالے کرے گا

سبکدوش ہونے والے صدر سوراج ویدیا عہدے کا چارج نو منتخب صدر روآن ایدرسنگھے کے حوالے کریں گے، افتخار علی ملک تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 20:10

نیپال سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آئندہ دو سال کے لئے صدارت 26 مارچ کو سری لنکا کے حوالے کرے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) نیپال سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آئندہ دو سال کے لئے صدارت 26 مارچ کو سری لنکا کے حوالے کرے گا۔ اس سلسلے میں کولمبو میں منعقدہ خصوصی تقریب میں نائب صدر سارک چیمبر پاکستان چیپٹر افتخار علی ملک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ افتخار علی ملک نے جمعہ کو یہاں میڈیا کو بتایا کہ سبکدوش ہونے والے صدر سوراج ویدیا اس تقریب میں عہدے کا چارج سارک چیبمر کے نو منتخب صدر روآن ایدرسنگھے کے حوالے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سارک کے تمام رکن ممالک باری باری دو سال کی مدت کے لئے صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہیں جبکہ ہر رکن ملک سے دو سال کیلئے ایک ایک نائب صدر منتخب ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سارک چیمبر کولمبو آفس اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کرے گا ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے وزیر اعظم رنیل وکرما سنگھے اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر، تمام نائب صدور، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور جنرل اسمبلی ممبران اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر 27 مارچ کو ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وورکنگ گروپس کے اجلاس بھی منعقد ہونگے جن میں خطے میں زیادہ سے زیادہ معاشی انضمام کے لئے مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ 03-18/--98

Browse Latest Business News in Urdu

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین