محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام خوبصورت جانوروں کیلئے مقابلوں کا انعقاد

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:42

محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام خوبصورت جانوروں کیلئے مقابلوں کا انعقاد
فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء)محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام ضلع جھنگ میں جانوروں کی خوبصورتی کامقابلہ منعقد ہوا جس کا مقصد مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی اورعوام الناس میں جانور پالنے کے رجحاں کو فروغ دینا تھا۔میلہ میں ساہیوال نسل کی گائے اور بھینسوں کی 14 کیٹگریز میں خوبصورتی کے مقابلہ جات کرائے گئے۔

کیٹگریز میں کِھیری ویہڑیوں اور حاملہ ساہیوال ویہڑیوں سمیت نر/سانڈ، دوندی ویہڑیوں اور حاملہ ساہیوال ویہڑیاں شامل تھی۔14 کیٹگریز میں اول دوم اور سوم آنے والے جانوروں کے 42 فارمرز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ چالیس ہزار کے نقد انعامات ، ٹرافیاں اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ان مقابلہ جات میں جانوروں کے رنگ، کھال، دانت، چال اور کھروں کی مناسبت سے مقابلے کرائے گئے۔

(جاری ہے)

میلہ میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالماجد،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ ڈاکٹر خالد وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جھنگ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ سمیت ڈپٹی ڈائریکٹراٹھارہ ہزاری ڈاکٹر سجاد،آر سی سی آئی بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید نیازی اور ڈاکٹر شفیق ظفر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے محکمہ لائیو سٹاک اور حکومت پنجاب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ میلوں اور تفریحی ایونٹس کے ذریعے عوام میں لائیو سٹاک کے بارے آگاہی پیدا کی جارہی ہے اور مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کر کے ملک میں گوشت اوردودھ کی پیداوارکوبڑھانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

میلہ میں جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلے کے علاوہ نیزہ بازی، جھومر ڈانس ودیگر روایتی پروگرامز کے علاوہ ڈویژنل موبائل ٹریننگ سکول بس بھی عوام کی تفریح کے لیے موجود تھی ۔جھنگ کے مائی ہیر اسٹیڈیم میں منعقدہ اس میلہ میں بچوں اور بڑوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع