ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث روئی کے بھا ؤمیں استحکام ، کپاس کی پیداوار میں 7.74 فیصد اضافہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:25

ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث روئی کے بھا ؤمیں استحکام ، کپاس کی پیداوار میں 7.74 فیصد اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روپے کے نسبت ڈالر کی قیمت میں تقریبا 5 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے باعث روئی کے بھا ؤمیں استحکام رہا۔ اچھی کوالٹی کی روئی کا بھا ؤدوبارہ فی من 8000 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا فی الحال جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 5 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے جس میں بمشکل 20 فیصد اچھی روئی ہوگی جس کی وجہ سے جنرز اچھی کوالٹی کی روئی کا انچا بھا طلب کرتے ہے کیوں کہ اچھی روئی کے خریدار کم ہونے کی وجہ سے کاروباری حجم کم ہوتا جارہا ہے۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کے بڑے گروپوں نے بیرون ممالک سے روئی کی تقریبا 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں جسکی وجہ سے مقامی مارکیٹ سے ساز و نادر روئی خریدتے ہیں فی الحال درآمد شدہ روئی کی تقریبا 15 لاکھ گانٹھوں کی ڈیلیوری آچکی ہے بقیہ 15 لاکھ گانٹھوں کی شپمنٹ آنی ہے ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہونے کی وجہ سے بقیہ روئی پر ڈالر کا نیا بھاؤ اثر انداز ہوگا کیوں کہ اسٹیٹ بینک کو خدشہ تھا کہ کسی وقت بھی ڈالر کا بھا ؤبڑھ جائے گا اس وجہ سے روئی کی درآمد کے وقت ڈالر فکس نہیں کیا دوسری صورت میں عام طور پر درآمد کنندگان درآمدی معاہدہ کرتے وقت ڈالر فکس کرلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

روئی کے درآمدی معاہدے ہنوز روزانہ ہورہے ہیں۔ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ صوبہ سندھ میں فی من 6200 تا 8000 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 2600 تا 3100 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 6400 تا 8000 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو جو بمشکل 25 تا 30 ہزار گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی کی قیمت 2600 تا 3100 روپے رہی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 7600 روپے کے بھا پر بند کیا۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 مارچ تک کے کپاس کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جسکے مطابق اس عرصے تک روئی کی ایک کروڑ 15 لاکھ 52 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال اسی وقت کی پیداوار کے نسبت 7.74 فیصد زیادہ ہے۔ مقامی کاٹن یارن کی مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ کے باعث مانگ اور بھا میں اضافہ کا رجحان رہا۔ گزشتہ 8 مہینوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ