سارک ممالک کا صابن، شیمپو، کاسمیٹکس پر سارک ممالک کیلئے ایک سٹینڈرڈ بنانے پر اتفاق

پیر 26 مارچ 2018 21:29

سارک ممالک کا صابن، شیمپو، کاسمیٹکس پر سارک ممالک کیلئے ایک سٹینڈرڈ بنانے پر اتفاق
لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)پاکستان سٹینڈرڈ ز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،کے زیر اہتمام سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کارپوریشن (سارک)ممالک کی خصوصی باڈی سائوتھ ایشین ریجنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن (سارسو) کا تیسرادو روزہ اجلاس سوموار کے روز مقامی ہوٹل میں شروع ہو گیا ۔

افتتاحی تقریب کی صدارت سارسو کی سیکٹورل ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئر پرسن محمد ظہیرنے کی جبکہ اجلاس میں افغانستان نیشنل سٹینڈرڈاتھارٹی مینجیر مرزا محمد ایوبی،بھوٹان سے ڈیچن چائوفل ، سری لنکا سٹینڈرڈ انسٹیٹیوشن کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایس فرنینڈو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گیانی منچا نیائیکا،سارک سیکرٹریٹ کے پروگرام آفیسر منظور ریاض، سارسو سیکرٹریٹ سے تاشی وانگ چوک،خواجہ غلام محی الدین ،پاکستان سے سیکرٹری پی ایس کیو سی اے غلام عمر قاضی، ڈائریکٹر اختر اے بوگیو، وسیم مرزا،سید اقبال ، نذیر حسین،احمد ندیم اقبال،خرم متین،مس عینی زہرا، ندیم محمود چوہان، رانا فدا حسین ، محمد نعمان خالق نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران انڈیا اور بنگلا دیش کے ماہرین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں کیمیکل اور کیمیکل کی مصنوعات کے سٹینڈرڈ کے تعین کے حوالے سے بات چیت کی گئی،جس میں ٹوائلٹ سوپ، ہیئر کلر، شیمپو، کاسمیٹکس اور دیگر ہیلتھ کئیر مصنوعات پر سٹینڈرڈ بنانے کیلئے تمام سارک ممالک میں موجود سٹینڈرڈ ز کا باہمی موازنہ کیا گیا۔-میٹنگ کے دوران one standard for one regionپر زور دیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ اس مقصد کیلئے ٹیکنیکل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا تاکہ باہمی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو سکے۔

اجلاس کے دوران تمام غیر ملکی ماہرین نے کھل کر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔دوروزہ اجلاس کی اختتامی تقریب منگل کے روز دوپہر3بجے منعقد ہو گی جس میں وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یٰسمین مسعود، ڈی جی پی ایس کیو سی اے انجینئر خالد صدیق، سارک ممالک کی سٹینڈرڈ باڈیز کے نمائندے اور مقامی ماہرین شرکت کریں گے۔’سارسو‘--- سارک ممالک کی سٹینڈرڈ باڈیز جس میں بھوٹان سٹینڈرڈ بیورو، افغانستان نیشنل سٹینڈرڈ اتھارٹی، بنگلہ دیش سٹینڈرڈ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ، بیورو آف انڈین سٹینڈرڈز، نیپال بیورو آف سٹینڈرڈ اینڈ میٹرالوجی، پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، منسٹری آف اکنامک ڈویلپمنٹ مالدیپ، اور سری لنکا سٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ پر مشتمل ہے ۔

یہ باڈی سارک ممالک کے درمیان مختلف سٹینڈرڈز کے حوالے سے تعاون کو بڑھانے کیلئے بنائی گئی ہے ۔جو کہ سارک ممالک میں درآمد کی جانے والی مصنوعات کیلئے سٹینڈرڈ ز کا تعین کرتی ہے۔یہ اجلاس بھی کیمیکل اور کیمیکل مصنوعات کیلئے سٹینڈرڈ کا تعین کرنے کیلئے منعقد ہو رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی