پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے رحیم یار خان فلور ملزکو ہراساں کرنے ،فلور ملز کی ناجائز انسپکشن کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو تین اپریل کوپنجاب کی 1100سے زائدفلور ملیں آٹے کی پیداوار بند کر دے گی‘چیئرمین پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن لیاقت علی خان

پیر 26 مارچ 2018 22:48

پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے رحیم یار خان فلور ملزکو ہراساں کرنے ،فلور ملز کی ناجائز انسپکشن کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن نے ایک قرار داد کے تحت رحیم یار خان فلور ملزکو ہراساں کرنے اور فلور ملز کی ناجائز انسپیکشن کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو تین اپریل بروز منگل کوپنجاب کی 1100سے زائدفلور ملیں آٹے کی پیداوار بند کر دے گی۔

اس امر کا اظہار پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیاقت علی خان اور گروپ لیڈر عاصم رضا احمد نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ جب محکمہ خوراک پنجاب ملوں کی چیکنگ اور آٹے کی کوالٹی کی مانیٹرنگ کے لئے موجود ہے تو پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی والے کس حثیت میں ملوں میں جا کر غنڈہ گردی کرتے ہیں اور کیوں ہمیں ڈراتے اور دھمکاتے ہیں کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے آزاد کشمیر میں پنجاب سے جانے والے آٹے کی سپلائی پر پابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ آذاد کشمیر میں آٹا 200روپے فی کلوگرام فروخت کر نے کی سازش کی جا رہی ہے پنجاب کے آٹے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں نرخ 35روپے فی کلوگرام تھے پابندی کے بعد جو بڑھکر60روپے فی کلوگرام ہو چکے ہیں سابق چئیرمین میاں ریاض نے کہا کہ پنجاب کی تمام ملوں کے پاس ان کی اپنی گندم موجود ہے جس میں محکمہ خوراک پنجاب کا کوئی عمل دخل نہیں ہے لیکن محکمہ خوراک پنجاب کی ٹیمیں اس طرح رحیم یار خان میں چھاپے مار رہی ہیں جیسے ہم نے کوئی چوری کی ہے جب کوئی ثبوت نہیں ملتا تو کہتے ہیں کہ چائے پانی دو اور چائے پانی کی قیمت چار سے پانچ کڑوڑ روپے ہے جو کہ تمام ملوں نے دینے سے انکار کر دیا ہے عاصم رضا احمد نے بتایا کہ ایک سال قبل سوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی یقین دہانی پر ہم نے فوڈ اتھارٹی کے خلاف ہڑتال ختم کر دی تھی کہ آئندہ فوڈ اتھارٹی ملوں پر نہیں جائے گی اور نہ ہی چھاپے مارے گی لیکن ایک سال کے بعد فوڈ اتھارٹی کا دوبارہ ایکشن میں آنا دراصل پنجاب حکومت کے خلاف سازش ہے کیونکہ الیکشن قریب ہیں اور افسر شاہی ن لیگ کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب آٹے کی پیداوار بند ہو گی تو آٹے کے ریٹ میں بھی اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ریبیٹ کے تین ارب روپے ابھی تک نہیں دئے گئے جس کے باعث پنجاب کی 30فیصد ملیں بند ہو چکی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمار ایشوز کی طرف توجہ دیں ورنہ پنجاب کا بیورو کریٹ ہمیں لڑانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ